Latest stories about PML(N)
صدرِ مملکت نے 26ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے، آئینی ترمیم بطورِ قانون نافذ العمل ہو گئی
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور ہونے والی 26ویں آئینی ترمیم بطور قانون نافذ العمل ہو گئی۔
آئینی ترمیم کیلئے عدالتی اصلاحات کے نکات پر تینوں جماعتوں کا اتفاق ہو گیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
آئینی ترمیم کیلئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ساتھ عدالتی اصلاحات کے نکات پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے، دیگر نکات پر مزید مشاورت کی جائے گی، آئینی ترمیم میں پارلیمنٹ کو بالاتر رکھا جائے، ایسی ترامیم لائی جائیں جو اداروں میں اصلاحات کا سبب بنیں۔
مولانا فضل الرحمٰن
حکومت کے پاس آئینی ترمیم کیلئے نمبرز پورے ہیں، ہم اتفاقِ رائے قائم کرنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری
حکومت کے پاس آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت موجود ہے مگر حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے اتفاقِ رائے چاہتی ہے، میں بھرپور کوشش کررہا ہوں کہ اتفاقِ رائے قائم ہو لیکن اگر اتفاقِ رائے نہ ہوا تو حکومت کا یہ مؤقف درست ہو گا کہ وقت ضائع نہ کیا جائے۔
ایسا نظامِ عدل وضع کرنا ہے جس میں فردِ واحد جمہوری نظام کو پٹڑی سے نہ اتار سکے، نواز شریف
تمام جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعہ ایسا نظامِ عدل وضع کرنا ہے جس میں فردِ واحد جمہوری نظام کو پٹڑی سے اتار کر مُلک و قوم کو سیاہ اندھیروں کے سپرد نہ کر سکے، میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنا درست فیصلہ تھا جس سے مُلک میں جمہوریت کو استحکام ملا۔
سیاسی آلودگی مُلک کو تباہ و برباد کر دیتی ہے، ایک صوبہ اپنے وسائل کے ساتھ وفاق پر حملہ آور ہے۔ مریم نواز
سیاسی آلودگی مُلک کو تباہ و برباد کر دیتی ہے، روز جلاؤ گھیراؤ اور احتجاج کی باتیں سننے کو ملتی ہیں، خیبرپختونخوا سے سرکاری لوگوں کو سرکاری گاڑیوں میں لا کر وفاق پر حملہ کیا جاتا ہے کیونکہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور ان کی سیاست دفن ہو رہی ہے۔
تازہ خبریں
تحریکِ انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے، جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، تحریکِ انصاف کو کسی بیرونی مدد کا انتظار نہیں ہے، عمران خان اپنا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی لڑیں گے۔
سعودی عرب پاکستان کے 9 ارب ڈالرز ریکوڈک منصوبے میں حصص خریدنے کیلئے تیار، امریکی جریدہ فنانشل ٹائمز
سعودی عرب کے انویسٹمنٹ مائننگ فنڈ نے پاکستان کے 9 ارب ڈالرز کے ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد حصص خریدنے کی تیاری کر لی ہے۔ ریکوڈک منصوبہ تکمیل پر سالانہ 4 لاکھ ٹن تانبا اور 5 لاکھ اونس سونا فراہم کرے گا جو پاکستان کی معیشت کیلئے بہت بڑا سہارا ہو گا۔
اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی، مریم نواز شریف
اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں اور اتنی ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم سب ہیں۔ اقلیتوں کا تحفظ میری ذمہ داری اور میرا فرض ہے۔ اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی۔ اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ
ملک ریاض اور انکے بیٹے کے خلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمز، زمینوں پر ناجائز قبضوں، کرپشن اور فراڈ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ کرپشن اور رشوت کا جواب دیں، مذہب کارڈ استعمال نہ کریں۔
غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف
غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا۔ گوادر ایئر پورٹ ترقی و خوشحالی میں سنگِ میل ہے، چین جیسے دوست کی قدر کرنی چاہیے۔ ہم شہداء کا قرض نہیں اتار سکتے، ان قربانیوں کی جتنی بھی تعظیم کی جائے کم ہے۔