خیبرپختونخوا کے عوام ایک جھوٹے شخص کے جھانسے میں آ گئے جس نے پورے ملک کو تباہ کر دیا، پاکستانی کو بگاڑنے والے بگاڑ کر چلے گئے، اب ہمیں پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑے گی، یہ جان جوکھوں کا کام ہو گا، نواز شریف
مسلم لیگ (ن) تحریکِ انصاف سے انتقام لے رہی ہے، تحریکِ انصاف کے کارکنان میرا ساتھ دیں، میں انتقامی سیاست دفن کر دوں گا، نفرت کی سیاست سے ہمارا معاشرہ تقسیم ہو گیا ہے، پاکستان کی سیاست میں طاہر القادری جیسے لوگوں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری
نو مئی کی سازش پاکستان کے ساتھ غداری تھی جس ک سرغنہ عمران خان تھا، اس غداری میں فوج اور عدلیہ میں موجود اس کے حواری بھی شامل تھے، نواز شریف نے دھمکیوں کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔
نواز شریف کو بار بار اقتدار سے نکالا گیا لیکن انہوں نے کبھی جھوٹا سائفر نہیں لہرایا نہ ریاست پر حملے کیے، تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے سینے میں کئی قومی راز دفن ہیں مگر وہ کبھی انہیں زبان تک نہیں لائے۔
آٹھ فروری کے الیکشن میں 28 مئی والوں کو ووٹ دے کر پاکستان کو نواز دیں، ہم 28 مئی والے لوگ پاکستان کو سنوارنے والے لوگ ہیں جبکہ 9 مئی والے لوگ پاکستان کو اجاڑنے والے لوگ ہیں۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے سکول سمیت 12 مختلف مقامات پر حملے، سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری و مؤثر کارروائیوں میں تمام حملے ناکام بناتے ہوئے 58 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ دہشتگرد کارروائیوں میں 10 سیکیورٹی اہلکار اور 12 عام شہری شہید ہو گئے۔
بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار ہے، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت کی جانب سے معاشی نمو کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلاء اور کرنسی میں مزید گراوٹ کے خدشات نے مارکیٹ کو بےچین کر رکھا ہے۔
اسرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے؛ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے جبکہ اِن میں ملبہ تلے دبے لاپتہ افراد اور بھوک، علاج کی کمی اور جنگی بیماریوں سے مرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔
پاکستان سعودی عرب دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع؛ جنگی تجربات رکھنے والی افواج کے حامل پاکستان کا کردار کلیدی ہے، جنوبی ایشائی ایٹمی طاقت کسی بھی شراکت داری کو مضبوط دفاعی ساکھ فراہم کرتی ہے۔