ACROSS TT

News

Pakistan and Qatar deepen security ties as fragile US-Iran peace push gains ground

Interior Minister Mohsin Naqvi and his Qatari counterpart agreed to deepen security cooperation in Doha this week, as Pakistan and Qatar push behind the scenes to salvage the Islamabad MoU and bring Washington and Tehran back to the table.

Kuwait ratifies defense pact with Pakistan

Kuwait's Amir has formally ratified the defence cooperation agreement with Pakistan by decree, published in the official gazette. The agreement covers training, logistics, military intelligence, defence industries and a joint military committee.

Security forces launch Mastung operation, 15 terrorists killed

Security forces launched Operation Al Azm in Mastung's Tehsil Khad Kucha, killing 15 terrorists and wounding 12, according to security sources. Eight suspects were detained, one hideout destroyed and a large cache of weapons seized. No casualties were reported among security forces.

Pakistan backs Saudi Arabia after Houthi attacks on Red Sea oil tankers

Prime Minister Shehbaz Sharif has condemned Houthi attacks on Saudi oil tankers and reaffirmed Pakistan's full support for the Kingdom during a call with Crown Prince Mohammed bin Salman. Both leaders pledged closer cooperation to protect regional stability and vital maritime trade routes.

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ۔ بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
Newsroomنو مئی کی غداری میں عمران خان کے ساتھ فوج اور عدلیہ...

نو مئی کی غداری میں عمران خان کے ساتھ فوج اور عدلیہ میں موجود اس کے حواری بھی شامل تھے، شہباز شریف

نو مئی کی سازش پاکستان کے ساتھ غداری تھی جس ک سرغنہ عمران خان تھا، اس غداری میں فوج اور عدلیہ میں موجود اس کے حواری بھی شامل تھے، نواز شریف نے دھمکیوں کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ عظمٰی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں نواز شریف ہیں، اگر اللّٰه تعالیٰ نے موقع دیا تو نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ترقی و خوشحالی ہے اور یہ بیانیہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نواز شریف نے تمام تر دھمکیوں کا مقابلہ کیا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، نواز شریف نے پاکستان کو سی پیک کا تحفہ دیا، پبلک ٹرانسپورٹ میں نواز شریف نے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اور گرین لائن جیسے منصوبے دیئے، پاکستان میں صحت و تعلیم کے شعبوں میں ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی۔

صدر مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا اپریل 2022 میں مرکز میں 13 جماعتوں کی اتحادی حکومت تھی، بطور وزیراعظم میرے لیے سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا اور اس کیلئے ہماری حکومت اور وزیرِ خزانہ نے دن رات بہت محنت سے کام کیا، اگر خدانخواستہ پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو پاکستان میں ادویات نہ مل سکتیں، ملک میں خوراک، گیس اور پیٹرول کی قلت ہو جاتی، زراعت ختم ہو جاتی اور لاکھوں لوگ بےروزگار ہو جاتے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سب سے زیادہ تعلیمی وظائف نواز شریف کے دور میں دیئے گئے، پاکستان میں پہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکنیکل یونیورسٹی بھی نواز شریف کے دور میں بنی، نواز شریف کے دور میں ہی دانش سکولز بنائے گئے جو ایچی سن کے ہم پلہ ہیں، نواز شریف کے دور میں ہاسپٹلز میں مفت ادویات ملتی تھیں، نالج پارک کا عملی اقدام اور پی کے ایل ائی کا قیام بھی نواز شریف کے دور میں ہوا۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں گوادر پورٹ کے منصوبے لگے، بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا، کراچی میں کے تھری اور کے فور جیسے پانی کے منصوبے لگائے گئے، گرین لائن پراجیکٹ بنا، حیدرآباد کراچی موٹروے بنی، پشاور کو موٹروے سے منسلک کیا گیا اور دیامیر بھاشا ڈیم کی فنڈنگ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جب 2017 میں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا گیا تو پاکستان کی ترقی کا سفر وہیں رک گیا جبکہ ثاقب نثار اس کا سب سے بڑا مہرہ تھا، جو ہائبرڈ سسٹم لایا گیا اس نے پاکستان میں تباہی مچا دی، اگر اللّٰه تعالٰی کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ موقع ملا تو ترقی کا سفر وہیں سے شروع کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنا معاملہ اللّٰه پر چھوڑ دیا تھا اور پھر سب نے دیکھا کہ کیسے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو رہا ہے، پاناما پیپرز میں نواز شریف کے نام تک نہیں تھا مگر نواز شریف کے خلاف ایک جھوٹا کیس بنا کر اقامہ میں ایک ہھونڈے طریقہ سے سزا دلائی گئی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ روک دیا گیا۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا قصور پاکستان میں سی پیک لانا تھا، نواز شریف کا قصور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا تھا، نواز شریف کا قصور پاکستان میں موٹرویز اور سڑکوں کا جال بچھانا تھا، وزارتِ عظمٰی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں نواز شریف ہیں، اگر اللّٰه تعالیٰ نے موقع دیا تو نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی سازش میں صرف عمران خان نہیں بلکہ فوج اور عدلیہ میں موجود اس کے کچھ حواری بھی شامل تھے، یہ واقعہ پاکستان سے بہت بڑی غداری تھی اور اس کا سرغنہ عمران نیازی تھا، عمران خان نے پاکستان، فوج اور جنرل عاصم منیر کے خلاف سازش رچائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سادہ اکثریت مل جائے گی، ہم بھرپور مشاورت کے ساتھ کام پاکستان کے عوام کو سستی روٹی، روزگار، ادویات اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف اس مشن کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے زیادہ تجربہ کار کوئی اور سیاستدان پاکستان میں موجود نہیں ہے، پورے پاکستان کو میرا پیغام ہے کہ 8 فروری کو آپ نے اپنے ووٹ سے پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرنا ہے، آپ اس لیڈر اور جماعت کا انتخاب کریں جس کے بارے میں ماضی پکار پکار کر گواہی دیتا ہے کہ اس کو جب بھی موقع ملا اس نے قوم کی ہر ممکن خدمت کی۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.