Latest stories about State Bank of Pakistan

بجٹ 2023-24 کے اہم نکات

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے (2023-24) کیلئے پیش کیے گئے بجٹ کے چیدہ نکات

بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 450 ارب روپے سے زائد کا اعلان

اس پروگرام کے تحت 93 لاکھ خاندانوں کو 8750 روہے فی سہ ماہی کے حساب سے بینظیر کفالت کیش ٹرانسفر کی سہولت میسر ہو گی جس کیلئے 346 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ افراطِ زر کی مماثلت سے اس میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی سربراہی میں ایکسپورٹ کونسل آف پاکستان کے قیام کا اعلان

اسحاق ڈار نے بتایا کہ نئے بجٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے سنتھیٹک فلامنٹ یارن پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے اور اسی طرح پیٹ سکریپ پر بھی کسٹم ڈیوٹی کو 20 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کیا جا رہا ہے جبکہ کپیسیٹرز، ایدھیسیو ٹیپ، مائننگ مشینری، رائس مل مشینری اور مشین ٹولز کے مینوفیکچررز کو بھی کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان ترسیلات زر بھیجنے پر ڈائمنڈ کارڈ اور ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کا اعلان

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ریمیٹینس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعہ بڑے انعامات دینے کیلئے ایک سکیم بھی جاری کی جائے گی۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کاروبار کیلئے وینچر کیپیٹل فنڈ کے قیام کا اعلان

نئے بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کاروبار کیلئے وینچر کیپیٹل فنڈ قائم کیا جا رہا ہے جس کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ آئی ٹی سروسز پر سیل ٹیکس 15 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کیا گیا ہے جبکہ قرضہ جات کی فراہمی کی ترغیب دینے کیلئے بینکوں کو 20 فیصد کے رعایتی ٹیکس کا استفادہ حاصل ہو گا۔ مزید برآں، 50 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو پروفیشنل ٹریننگ دینے کیلئے سکیم تیار کی جا رہی ہے۔

تازہ خبریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ملک کی پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح کرتے ہوئے اسے ڈیجیٹل معیشت کی سمت فیصلہ کن موڑ قرار دیا ہے۔ گوگل کی مقامی موجودگی، ایک لاکھ ڈیویلپرز کی تربیت، گیمنگ و اسٹارٹ اپ پروگرامز اور اے آئی پر مبنی عوامی خدمات کے منصوبے پاکستان میں روزگار، سپلائی چین اور برآمدی صلاحیت کو نئی سمت دیں گے۔

Afghanistan hosting fugitive terrorists, Not Pakistani refugees, says DG ISPR

Pakistan’s military spokesperson, DG ISPR Lt Gen Ahmed Sharif Chaudhry, said that individuals currently in Afghanistan are not Pakistani refugees but fugitive terrorists who fled during counterterrorism operations. He warned that the nexus between political elements, terrorists, and criminal networks remains the biggest obstacle to Pakistan’s war on terror, calling for unified national efforts to dismantle these connections and restore lasting peace.

افغانستان میں موجود افراد پاکستانی مہاجر نہیں بلکہ روپوش دہشت گرد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

افغانستان میں موجود افراد پاکستانی مہاجرین نہیں بلکہ وہ دہشت گرد ہیں جو انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد وہاں روپوش ہو گئے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ کچھ سیاسی عناصر اور مجرمانہ نیٹ ورکس کا باہمی گٹھ جوڑ ہے۔

مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب مؤثر فلاحی اقدامات سے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ فلاحی منصوبوں، جدید اصلاحات اور عوامی خدمت پر مبنی طرزِ حکمرانی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ تعلیم، صحت، زراعت، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جاری منصوبے ایک خوشحال اور خودکفیل پنجاب کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

پاک بھارت جنگ کے دوران کراچی پر بھارتی حملے کی خبریں من گھڑت تھیں، بھارتی آرمی چیف

پاکستان اور بھارت مابین جنگ کے دوران کراچی پر بھارتی حملہ سے متعلق پھیلائی گئی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں، معلوم نہیں کہ ایسی فیک نیوز کہاں سے آئیں، ہم ایسی گمراہ کن باتیں پھیلانے والوں کو ڈھونڈتے رہ گئے۔
error: