Latest stories about Supreme Court of Pakistan

عدلیہ کبھی مارشل لاء کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی مگر پارلیمنٹ کی آئینی ترمیم پر شور برپا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے میں بار بار آئین کو توڑا گیا ہے۔ عدلیہ کبھی کسی مارشل لاء کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی مگر پارلیمنٹ کی آئینی ترمیم پر شور برپا ہے، عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں مگر آئینی بالادستی پر سمجھوتا نہیں کر سکتے۔

شہید بینظیر نے طے کیا تھا کہ آئینی عدالت بنے گی، ہم آئینی عدالت بنا کر رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری

آئین کو ایک آنکھ کی لرزش اور ہونٹوں کی جنبش سے اڑایا جاتا رہا، نواز شریف اور یوسف گیلانی کو 58 ٹو بی سے گھر بھیجا گیا، ہم آئینی عدالت بنا کر رہیں گے تاکہ کسی اور وزیراعظم کو تختہ دار پر نہ لٹکایا جائے، آئین کی بالادستی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔

چیف جسٹس نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں اکثریتی بینچ کے وضاحتی حکم پر جواب طلب کر لیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلہ سے متعلق الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستوں پر 8 ججز کی جانب سے جاری کیے گئے وضاحتی حکم پر رجسٹرار سپریم کورٹ سے 9 اہم سوالات کا جواب طلب کر لیا ہے۔

آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے، ججز کی تعیناتی کا نظام بھی درست کرنا ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری

میثاقِ جمہوریت کے تحت آئینی عدالت قائم ہونی چاہیے جس کا مینڈیٹ آئینی معاملات کی تشریح ہو گا، ججز کی تعیناتی کا نظام بھی درست کرنا ہے، ججز کا کام ڈیم بنانا یا قیمتیں طے کرنا نہیں بلکہ آئینی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے، ججز تقرری عمل میں شفافیت بےنظیر بھٹو کا مطالبہ تھا۔

الیکشن ایکٹ ترمیم کے بعد مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا، سپیکر ایاز صادق

الیکشن ایکٹ ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا، پارلیمنٹ کا منظور کردہ ترمیمی الیکشن ایکٹ صدر کے دستخط کے بعد نافذ العمل ہو چکا، ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، سپیکر قومی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط۔

تازہ خبریں

Pakistan named among Trump’s ‘Board of Peace’, reshaping Gaza diplomacy

Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.

گوادر کی ترقی میں اہم سنگِ میل، ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد

گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور

EU and India seal historic trade deal after two decades of talks

After two decades of stalled talks, the European Union and India have sealed a sweeping free trade agreement designed to cut tariffs, expand market access and reshape their strategic partnership.

وادی تیراہ سے متعلق سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ، حقائق کیا ہیں

وادی تیراہ سے متعلق سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم حقائق کے برعکس اور گمراہ کن ہے۔ مفاد پرست عناصر نے مشاورتی عمل سے طے پانے والے معاملات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جبکہ انتظامی امور میں مجرمانہ غفلت نے بھی منفی کردار ادا کیا۔

غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، بھارتی اخبار دی ہندو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ غزہ کے علاوہ دیگر بین الاقوامی تنازعات تک وسعت کی تجویز بھارت کیلئے کشمیر کے حوالہ سے پریشان کُن ثابت ہو سکتی ہے۔
error: