spot_img

Columns

Columns

News

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 83,000 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 83 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 350 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 83,000 ہزار پوائٹس کی سطح عبور کر چکا ہے۔

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالتی فیصلے کے خلاف نظرِثانی درخواستیں منظور کر لی گئیں، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 82 ہزار 500 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 82 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 600 سو سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 82 ہزار 500 پوائٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

کہتے تھے گلے میں رسا ڈال کر کھینچ کر نکالیں گے، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ نواز شریف

کہتے تھے نواز شریف کی گردن میں رسا ڈال کر کھینچ کر وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالیں گے، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، دھرنا سیاست نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچایا، ریاست کے ستونوں نے بھی اچھا سلوک نہیں کیا، ایسی کونسی جماعت ہے جس نے پاکستان میں مسلم لیگ (ن) جتنا کام کیا ہو؟

کسی کو بینچ میں شامل ہونے پر مجبور نہیں کر سکتا، مرضی کے بینچز والے زمانے چلے گئے۔ چیف جسٹس

لوگوں کو یہاں مرضی کے بینچز کی عادت ہے لیکن وہ زمانے چلے گئے، میں کسی کو بینچ میں شامل ہونے پر مجبور نہیں کر سکتا، یہاں فیصلوں کو رجسٹرار سے ختم کروایا جاتا رہا، کیا ماضی میں یہاں سینیارٹی پر بینچز بنتے رہے؟
OpinionNationalازعرش نازک تر
spot_img

ازعرش نازک تر

Ashraf Quraishi
Ashraf Quraishi
Ashraf Quraishi is The Thursday Times' correspondent in New York. He has been in the journalistic field for over fifty years.
spot_img

حرم نبوی ﷺ میں جو دل خراش واقعہ پیش آیا اس نے ماسوائے ان لوگوں کے جنھوں نے اس  کے لئے تانے بانے بنے ہر صاحبِ دل کو رنجیدہ کر دیا۔میں ان لوگوں پر تبصرہ کرنا نہیں چاہتا بہت سے لوگ اپنے اپنے انداز میں اس  سانحے کی مذمت کے ساتھ ساتھ سانحہ گروںکا بھی خوب محاسبہ کر رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ جس بارگا اقدس میں بد تمیزی اور بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا گیا اس کی عظمت پر اپنے محدود علم وعقل کے مطابق کچھ روشنی ڈالوں، شاید جو لوگ اسے بہت معمولی سمجھ رہیں ان پر کچھ اثر ہوجائے، ہوسکتا ہے کچھ لوگ واقعی میں اس قبیح حرکت کی سنگینی سے کماحقہ آگاہ نہ ہوں۔لیکن  وہ لوگ زیادہ قابل مذمت ہیں جو اس قابل نفریں واقع کو محض عوامی ردعمل قرار دے کر اس واقعے کی سنگینی کو نظر انداز کروانا چاہتے ہیں۔اس بات میں کسی شک وشبہے کی کوئی گنجائش نہیں کہ یہ واقعہ منصوبہ بندی سے سٹیج کیا گیا ،متعدد تصاویر اور وڈیوز اس امر کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کرتی ہیں۔

صحیح مسلم کی حدیث کے مطابق جبل عیر اور ثورکے درمان کا سارا علاقہ حرم مدینہ ہے۔ تصاویر اور وڈیوز میں صاف نظر آرہا ہے کہ یہ قبیح حرکت مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کی گئی ہے۔ سعودی حکومت نے حرم مدینہ حرم نبوی ﷺکی نشان دہی کے لئے 161 برجیاں نصب کر رکھی ہیں جس سےحرم مدینہ کی پہچان کوئی مشکل نہیں۔حرم مکہ اور حرم مدینہ دو نوں حرم ہیں اسی حوالے سے سعودی حکمران خود کو خادم الحرمین کہلاتے ہیں یعنی دو حرم کے خادم (حرمین تثنیہ ہے جو واحد کے بعد دو چیزوں کو ظاہر کرتا ہے اس میں میم پر زبر ہے جب دو سے زائد ہوں تومیم کے نیچے زیر ہوگی اور معنی ہوں گے دو سے زیادہ حرم) اور حرم محمدی ﷺ کے احترام تقدس اور عظمت کے بارے میں امت مسلمہ کے اکابر کے کیا خیالات ہیں کسی تفصیل اور توضیح کے محتاج نہیں۔ علامہ اقبال جدید علوم، سائنس تاریخ اور فلسفہ پر گہری نظر رکھتے تھے شاعری میں ان کا مقام یہ ہے کہ اہل ایران بر صغیر کے کسی شاعر کی فارسی شاعری کو در خور اعتنا نہیں سمجھتے لیکن اقبال لاہوری اہل ایران کے نزدیک مسلمہ فارسی شاعر ہیں۔ شاعری پر ان کی گرفت اور دسترس کو ان کے استاد داغ دہلوی نے بھی تسلیم کیا۔ لیکن کیا عجیب بات ہے کہ ارمغان حجاز کی ابتدا میں انھوں نے عزت بخاری کے شعر کو آغاز کتاب کا درجہ دیا ہے۔ گویا علامہ اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ اس شعر کا مضموں اور شعری مرتبہ بہت بلند وبالا ہے۔

ادب گاہ ایست زیر آسماں از عرش نازک تر

نفس گم کردہ می آید جنید و بایزید ایں جا

آسمان کے نیچے (آسمان کے اوپر ہوسکتی ہیں) ایک ایسا مقامِ ادب ہے جو عرش سے بھی نازک ہے اور اس ادب گاہ میں حاضری کے وقت سیدالطائفہ حضرت جنیدٍٍ بغدادی رحمہ اللہ اوربایزید بسطامی جیسے اولیاء کرام دم سادھ کر آتے ہیں۔اگرچہ علامہ اقبال نے خود بھی شان رسولﷺ میں ایسے ایسے اشعار کہے ہیں جوعاشقان نبی ﷺ کے دلوں میں عقیدت و محبت کے پھول کھلاتے رہیں گے۔واعظین کرام حضرت علامہ اقبال کے اشعار کو محراب وممبر پر سناتے  ہیں حاضرین کے دلوں کو گرماتے اور اپنےخطبات کو چار چاند لگاتے ہیں۔ علامہ  شکوہ میں باری تعالیٰ سے تو یہاں تک کہہ دے دیتے ہیں کہ

کبھی ہم سے کبھی غیروں سے شناسائی ہے

بات کہنے کی نہیں تو بھی تو ہرجائی  ہے

لیکن جب ذکر مصطفیٰ ﷺ ہو تو،۔

بمصطفی ٰبرساں خویش راکہ دیں ہمہ اوست (ﷺ)

اگر با اُو نرسیدی تما م بولہبی است

اکابر امت میں ایک شعر بہت معروف  ہےجسے لوگ علامہ اقبال، حافظ شیرازی اور بعض غالب سے منسوب کرتے ہیں لیکن  تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہمام الدین علاء تبریزی کا شعر ہے، ذات نبی ﷺ کا نام زبان پر لانےکے لئے گویا ایک معیار مقرر کر دیا ہے۔

ہزار بشوئم دہن ز عطر و گلاب

ہنوز نامِ تو گفتن ہزار بے ادبیست

ہزار بار عطر وگلاب سے منہ دھو لینے کے باوجود آپ ﷺ کا نام لینا انتہائی درجے کی بے ادبی ہے۔ اسی نوعیت کا ایک مصرعہ بہت مشہور ہے ”با خدا دیوانہ باش وبا محمد ﷺ ہوشیار۔“ اردو فاسی عربی جاننے والوں کے نزدیک حضرت سعدی شیرازی کی رباعی مختصر اور جامع نعت ہے۔

بلغ العلے بکما لہ

کشف الدجے بجمالہ

حسنت جمیع خصالہ

صلو علیہ و آلہ

اپنے کمال سے بلندیاں پالیں اور اپنے حسن (سیرت وصورت) سے تاریکیوں کو  بھگا دیا، آپ ﷺ کی تمام عادات  بہترین ہیں، آپ ﷺ اورآل پر رحمت ہو۔ اس کے علاوہ حسان بن ثابت کے نعتیہ اشعار عرب شعراء کے قصائدامام شرف الدین بوصیری کا قصیدہ بردہ اور دیگر کئی قصائد محبت و عقیدت سے معطر ہیں۔گویا نبیءِ رحمت سے عقیدت اور والہانہ محبت کا سلسلہ اردو فارسی تک محدود نہیں عربی میں بھی خیرالبشر کی مدح وثنا کے دفتر بھرے پڑے ہیں۔کسی بھی ایک زبان کے تمام ثنا خوانوں کا احاطہ کرنا ناممکن ہے۔مشتے نمونہ از خروارے جن کا سطور بالا میں ذکر کیا ہے معروف ترین لوگ تھے اور ان کے عہد میں یا بعد میں کسی نے ان پر حرف گیری نہیں کی اور یہ دلیل ہے  اس بات کی کہ انھوں نے جو کہا اس پر امت کا اجماع رہا ہے۔

لیکن یہ شاعر تھے تو انسان کیوں نہ خالق کائنات سے رجوع کیا جائے اللہ عز وجل کیا فرماتے ہیں کیوں کہ غالب جیسے نادر روزگار کا کہنا ہے۔

غالب ثنائے خواجہ ﷺ بیزداں گذاشتیم

کآں ذات پاک مرتبہ دانِ محمد ﷺ است

غالب میں نے خواجہ ء کائنات کی تعریف کا مشکل کام اللہ تبارک وتعالی ٰپہ چھوڑ دیا کیوں کہ وہی ذات علا خالق و مالک  ہی محمد ﷺ کے مرتبے کو جاننے والی ہے۔تو آئیے دیکھتے ہیں قران عظیم کیا بتا تا ہے۔ اللہ  تعالیٰ نے فرمایا ، ورفعنا لک ذکرک، میں نے آپ ﷺ کے لئے آپ کا ذکر بلند کر دیا۔ آپ ﷺ کے لئے میں اشارہ ہے آپ کی مرضی کے موافق، اور جس چیز کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ بلند فرمادے اس کی بلندی کا کوئی اندازہ ہو سکتا ہے؟ حضرت موسیٰ اللہ تعالیٰ سے عرض کرتے ہیں،  رب الشرح لی صدری۔ یا رب میرا سینہ کھول دے۔ لیکن ختمی مرتبت سے خود اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے، کیا میں نے آپ ﷺ کا سینہ کھول نہیں دیا۔ اس سوالیہ انداز میں اثبات کی رنگ آمیزی کرکے ایک انداز محبت کا اظہار سمودیا۔گویا جو موسیٰ نے مانگا آپ ﷺ کوعطا فرما دیا۔

موسیٰ علیہ السلام نے عصا پھینکا تو وہ اژدہا بن گیا  موسیٰ علیہ السلام ڈر گئے۔ اللہ تعالیٰ نے فرما یا ”لا تخف“ ڈر نہیں۔ لیکن جب غار حرا میں نبی کے یار ِ غارحرا کو نبی کریم ﷺ کی فکر لاحق  ہوئی تو اللہ نے ان الفاظ میں تسلی دی ”لا تحزن“ غم نہ کر موسیٰ علیہ السلام کا ڈر تھا نبی کریم ﷺ کے ساتھی کو خوف یا ڈر نہیں تھا غم تھا، دونوں میں بڑا فرق ہے اور اللہ تبارک وتعالیٰ کے الفاظ تسلی میں بڑا فرق ہے۔

سورۃ توبہ کی آخری آیات تو نبی کی نعت ہے جس میں اللہ تعالیٰ احسان جتا رہے ہیں کہ تمہاری طرف اپنارسول ﷺ بھیجا۔ انہی آیات میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو امت کے لئے رؤف اور رحیم قرار دیا،  بے شک رؤف اور رحیم اللہ تعالی ٰ کی اپنی صفات ہیں۔قران کریم میں جہاں جہاںانبیاء کا ذکر آیا ہے انھیں ان کے ناموں سے پکارا گیا ہے۔ یا آدم یا ابراہیم یا موسیٰ  لیکن خاتم الانبیاء ﷺ کو یا ایھا الرسول یا یھاا لنبی ﷺ کہہ کر پکارا گیا۔ یہی نہیں امت سے بھی کہہ دیا  گیا نبی ﷺ کے دروازے پر جاکر اس طرح آوازیں نہ دو جس تم ایک دوسرے کو بلاتے ہو، اگر اس بلانے میں کوئی خرابی ہوتی تو اس سے یکسر منع کردیا جاتا گویا یہ عربوں کا معمول تھا وہ یا عباس یا زید یا حارث کہہ کر آوازین دیا کرتے تھے لیکن اللہ کو  حضور ختمی مرتبت کے لئے ”یا محمد“ کہہ کر بلانا گوارا نہیں تھا اور اس سے منع کردیا۔ رسولاللہ ﷺ نے خود کبھی نہیں کہا کہ ان کے سامنے آہستہ بات کی جائے اگر کہہ دیتے تو کوئی سوچ سکتا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پسینے پر خون بہانے والے صحابہ اس پر عمل نہ کرتے؟لیکن اللہ تعالیٰ نے آیت اتاری اور فرما دیا ، اپنی آوازیں نبی کی آواز سے اونچی نہ کرو ایسا نہ ہو کہ اس عمل کی وجہ سے تمھارے اعمال ملیامیٹ کر دیئے جائیں اور تمھیں پتہ تک نہ چلے (کہ یہ تمھارے ساتھ کیا ہو گیا ہے)۔ اب دیکھیں جنھیں یہ حکم دیا جا رہا ہے ان میں کون کون ہے کسی کو استثنا نہیں دیا گیا۔ جن اعمال کو ملیا میٹ کردینے کی بات ہو رہی ہے ان میں نبی ﷺ کی معیت میں جہاد بھی ہے، قران کی تعلیم بھی حضور ﷺ کی اقتدا میں پڑھی گئی نمازیں   بھی نبی  ﷺ کے ساتھ قیام اللیل اور روزے، فرائض اور نوافل ادا کرنے والے اعمال جن کا ایک ذرہ اگر ہمیں مل جائے تو ہمیں اپنی بخشش کا یقین ہوجائے۔ لیکن بتا دیا گیا کہ ان تمام اومال کو صرف آپ ﷺ کی پر بلند کرنے کی وجہ سے ملیا میٹ کر دیا جائے گا۔ ایک بات یاد رہے کہ کسی جرم کی سزا جرم کی سنگینی کے مطابق ہوتی ہے۔ یہی آیت حضور ﷺ کے روضہ مبارک پر بھی لکھی ہے اور اس پر اجماع ہے کہ اس کا اطلاق اب بھی اسی طرح ہوتا ہے جیسا نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ میں ہوتا تھا۔  قران دائمی ہے تو یہ حکم بھی دائمی ہے ورنہ قران کہہ دیتا نبی ﷺ کی زندگی میں آوازیں بلند نہ کرو۔

ایک سوال ۔۔۔۔؟جو بائیڈن پوپ سے ملنے ویٹی کن سٹی جائے تو کیا ٹرمپ کے حامی ویٹی کن میں بائیڈن کے خلاف نعرے لگائیں گے حالانکہ امریکا میں وہ کوئی ایسا موقع جانے نہیں دیتے۔اور وہ ٹرمپ کی محبت میں دارلحکومت پر چڑھ دوڑے تھے لیکن اب تک ان کے خلاف تفتیش جاری ہے جبکہ درجنو ں کو جیل کی سزائیں ہوچکی ہیں کسی نے یہ عذر نہیں تراشا کہ یہ تو ٹرمپ کی ہار پر جذباتی اور بائیڈن کو الیکشن چرانے کے خلاف عوام کا فطری ردعمل تھا۔

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: