پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا، ایرانی سفیر کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا

پاکستانی سرزمین پر ایرانی حملہ ناقابلِ قبول، پاکستان غیر قانونی اقدام کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے، نتائج کی ذمہ داری ایران پر عائد ہو گی، ایرانی سفیر کو پاکستان آنے سے روک دیا، پاکستانی سفیر کو بھی ایران سے واپس بلا لیا۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

Pakistani FO spokesperson Mumtaz Zahra Baloch addresses a press conference at Islamabad on January 17, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Pakistani FO spokesperson Mumtaz Zahra Baloch addresses a press conference at Islamabad on January 17, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان کی جانب سے ایرانی سفیر کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا ہے اور ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کو بھی وطن واپس بلا لیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے دونوں ممالک کے مابین تمام اعلیٰ سطحی دوروں کو بھی معطل کر دیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال اور کھلم کھلا خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں سے انحراف ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایران کا غیر قانونی عمل مکمل طور پر ناقابلِ قبول اور بلاجواز ہے جبکہ پاکستان اس غیر قانونی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اس کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح ایران پر عائد ہو گی اور ہم نے یہ پیغام ایرانی حکومت تک پہنچا دیا ہے۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ایران کو یہ اطلاع بھی دے دی ہے کہ پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر جو کہ ابھی ایران میں ہیں وہ فی الحال واپس نہ آئیں، ہم نے پاکستان اور ایران کے مابین ان تمام اعلیٰ سطحی دوروں کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو جاری تھے یا آنے والے دنوں میں طے شدہ تھے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

The Thursday Times is published by Thursday Media International