عمران خان اور بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں فردِ جرم عائد کر دی گئی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں سابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کر دی، ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار، سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

अनुवाद हो रहा है… 0 / 3 मूल लेख पढ़ें

A file photo is shown of former prime minister Imran Khan (R) and former Pakistani first lady Bushra Bibi (L). — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of former prime minister Imran Khan (R) and former Pakistani first lady Bushra Bibi (L). — FILE/THE THURSDAY TIMES

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں سابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کر دی، ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جہاں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کمرہ عدالت میں فردِ جرم پڑھ کر سنائی جبکہ فردِ جرم سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں پڑھ کر سنائی گئی۔

نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی جانب سے سلمان صفدر، عمیر نیازی اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے، احتساب عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی جبکہ آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5 گواہان کو بھی طلب کر لیا گیا۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

The Thursday Times is published by Thursday Media International