پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 84,000 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، ہنڈرڈ انڈکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 84 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 600 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 84 ہزار 200 پوائٹس کی سطح عبور کر چکا ہے۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

An impression is shown of a bull run at the Pakistani Stock Exchange. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES
An impression is shown of a bull run at the Pakistani Stock Exchange. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس  84,000 کی  سطح عبور کر گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحانات کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 84 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے، اور 600 پوائنٹس کے اضافے کے بعد، کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 84 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر کے 84,200 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پچھلے ہفتے کا اختتام بھی پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جس میں 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، اور اس ہفتے کے آغاز میں بھی یہ رجحان برقرار رہا۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

The Thursday Times is published by Thursday Media International