غزہ میں جاری جارحیت ایک المیہ ہے، عالمی برادری مظالم روکنے کیلئے اقدامات کرے، شہباز شریف

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک المیہ ہے، ہم نسل کشی کو نظر انداز نہیں کر سکتے، عالمی برادری کو مظالم روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جارحیت ایک المیہ ہے، عالمی برادری کو غزہ و فلسطین میں مظالم روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطہ کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، ہم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کو فعال اور متحرک تنظیم بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمیں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ و فلسطین کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک المیہ ہے، ہم غزہ میں جاری نسل کشی کو نظر انداز نہیں کر سکتے، عالمی برادری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کو یقینی بنائے، عالمی برادری کو غزہ و فلسطین میں مظالم روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کانفرنس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کا دارالحکومت القدس ہونا چاہیے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: