عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، اقتدار کی منتقلی پُرامن ہو گی، امریکی صدر جوبائیڈن

عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، جمہوریت میں ہمیشہ عوام کی رائے چلتی ہے، صرف جیت پر ہی مُلک سے پیار کا اظہار نہیں کیا جاتا، اقتدار کی منتقلی 20 جنوری کو پُرامن طریقہ سے ہو گی، ہم مضبوط امریکی معیشت چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز) — امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، جنوری میں اقتدار کی منتقلی پُرامن ہو گی۔

امریکا میں نئے صدر کیلئے الیکشن کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، امریکا کا الیکٹورل سسٹم شفاف ہے، اقتدار کی منتقلی 20 جنوری کو پُرامن طریقہ سے ہو گی، بطور امریکی صدر عہدے کی پُرامن حوالگی میرا فرض ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ہمیشہ عوام کی رائے چلتی ہے، صرف جیت پر ہی مُلک سے پیار کا اظہار نہیں کیا جاتا، امریکی عوام نے جو انتخاب کیا ہے ہم اس کو قبول کرتے ہیں، کمیلا ہیرس نے بہترین انتخابی مہم چلائی، ہم نے امریکا کی تاریخی صدارت کی، ہم مضبوط امریکی معیشت چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

امریکا کے 46ویں صدر جوزف روبنیٹ بائیڈن جونیئر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ سے فون کال پر بات کی اور انہیں جیت پر مبارکباد پیش کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرے گی۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: