شہباز شریف 8 فروری انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار ہیں، شاہد خاقان عباسی

شہباز شریف 8 فروری کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار ہیں، شہباز شریف ہی اپوزیشن لیڈر و وزیراعظم تھے اور یہ انھی کی ناکامی ہے، تحریکِ انصاف کو پاکستان کی یا اپنے صوبہ خیبرپختونخوا کی یا پاکستانی عوام کی کوئی پرواہ نہیں، شاہد خاقان عباسی۔

Translating from the Urdu… 0 of 3 Read the original

A combined file photo is shown of incumbent Pakistani prime minister, Shehbaz Sharif (L) and former interim Pakistani prime minister, Shahid Khaqan Abbasi (R). — FILE/THE THURSDAY TIMES
A combined file photo is shown of incumbent Pakistani prime minister, Shehbaz Sharif (L) and former interim Pakistani prime minister, Shahid Khaqan Abbasi (R). — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ناقص کارکردگی شہباز شریف کی ناکامی ہے، شہباز شریف ہی اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم تھے، شہباز شریف کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، تحریکِ انصاف کو پاکستان کی یا اپنے صوبہ خیبرپختونخوا کی یا پاکستانی عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

سیاسی جماعت ’’عوام پاکستان‘‘ کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، شہباز شریف ہی اپوزیشن لیڈر اور پھر وزیراعظم تھے، یہ انھی کی ناکامی ہے اور انہیں یہ ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، شہباز شریف اس لیڈرشپ کا مظاہرہ نہیں کر سکے جس کی پارٹی کو ضرورت تھی اور شاید اسی لیے میاں نواز شریف ایک بار پھر پارٹی صدر بنے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو پاکستان کی یا اپنے صوبہ خیبرپختونخوا کی یا پاکستانی عوام کی کوئی پرواہ نہیں، پی ٹی آئی کا مقصد صرف عمران خان کی رہائی ہے اور اس کے علاوہ انہیں کسی چیز کی فکر نہیں، یہ پی ٹی آئی کی ناکامی ہے، پی ٹی آئی کے پاس ایک صوبہ کی حکومت ہے، پی ٹی آئی وہاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے خود کو مضبوط بنا سکتی ہے لیکن وہ ایسا نہیں کر پا رہی، پی ٹی آئی کو عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں۔

سربراہ ’’عوام پاکستان‘‘ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دارالحکومت پر حملہ آور ہونا اور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے جس کا مقصد صرف ایک سیاسی لیڈر کی رہائی ہے، پاکستان میں سیاستدان جیل جا کر مزید طاقتور ہوتے ہیں، آج اگر عمران خان جیل میں ہیں تو یہ حکومت کی ناکامی ہے کیونکہ حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، پی ٹی آئی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے مگر وہ وہاں کچھ نہیں کر رہی، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن اور خیبرپختونخوا میں بطور حکومت اپنی کارکردگی سے یہ دکھانے میں ناکام رہی ہے کہ وہ حکومت کرنے کے قابل ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج تحریکِ انصاف میں نیچے ورکر اور اوپر عمران خان ہے جبکہ درمیان میں کوئی نہیں ہے، پی ٹی آئی میں صرف ایک ہی لیڈر ہے جو عمران خان ہے بقیہ اس جماعت میں کوئی اور لیڈر نہیں ہے، ورکرز اور ووٹرز کا عمران خان کے علاوہ کسی پر اعتماد نہیں ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

The Thursday Times is published by Thursday Media International