سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 15 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی کا رجحان برقرار، سٹاک ایکسچینج میں 1 لاکھ 15 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 991 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 115172 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

Pakistan’s stock market reaches historic high, defying global economic slump due to strong investor confidence. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
Pakistan’s stock market reaches historic high, defying global economic slump due to strong investor confidence. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیوں کا سفر جاری، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 15 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی۔

کاروباری ہفتہ کے آخری روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 15 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 991 اعشاریہ 94 پوائنٹس کے نمایاں اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 15 ہزار 172 اعشاریہ 44 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 44 کروڑ 36 لاکھ 61 ہزار 266 سے زائد حصص کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ تجارتی مالیت 21 ارب 13 کروڑ 35 لاکھ 99 ہزار 721 روپے سے زائد رہی ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.