رچرڈ گرینل نے ’’نیوز میکس‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشنز کیلئے مقرر ایلچی ’’رچرڈ گرینل‘‘ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ’’نیوز میکس‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے عمران خان کی گرفتاری کو جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کیلئے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز) — نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے خصوصی مشنز کیلئے مقرر کیے گئے ایلچی ’’رچرڈ گرینل‘‘ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے پُرزور مطالبہ کیا ہے۔ رچرڈ گرینل نے ’’نیوز میکس‘‘ پر ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ہے اور عمران خان کی گرفتاری کو جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کیلئے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

پاکستان کی سیاسی صورتحال

رچرڈ گرینل نے 2018 سے 2022 تک پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے عمران خان کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو ایک غیر روایتی سیاستدان قرار دیتے ہوئے ان کے عام فہم انداز اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات کی تعریف کی ہے۔ اگست 2023 میں کرپشن الزامات کے تحت عمران خان کی گرفتاری کو رچرڈ گرینل نے سیاسی انتقام اور اپوزیشن کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

گرینل نے عمران خان کے دورِ حکومت کے بارے میں بھی بات کی ہے جس میں ٹرمپ انتظامیہ کی معاونت سے طالبان کے ساتھ اہم امن مذاکرات کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اقتدار سے بےدخلی جمہوری عمل میں رکاوٹ ہے اور پاکستانی عوام کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابی حق سے محروم کر رہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ پر تنقید

رچرڈ گرینل نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل میں تاخیر پر بھی تنقید کی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ غیر واضح اور غیر موثر بیانات جاری کرنے کا الزام عائد کیا ہے جو عمران خان کی رہائی کیلئے براہِ راست حمایت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ گرینل نے واضح اور فیصلہ کن اقدام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو جمہوری اصولوں کے تحت اپنے راہنما کا انتخاب کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ انہوں نے بائیڈن انتظامیہ سے علامتی اقدامات کی بجائے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا و پاکستان کے مابین تعلقات کیلئے مضمرات

گرینل کے بیانات امریکا اور پاکستان کے تعلقات پر گہری تشویش کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ نئی انتظامیہ اپنے رویے پر نظرِثانی کرے اور سفارتی سطح پر بات چیت میں جمہوری سالمیت اور انسانی حقوق پر بحث کو مرکزی حیثیت دے۔ رچرڈ گرینل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان کا معاملہ بین الاقوامی بات چیت کی اہمیت کو اجاگر کر سکتا ہے۔

جمہوریت کیلئے اپیل

رچرڈ گرینل کی گفتگو میں جمہوریت کیلئے ایک وژن ہے۔ انہوں نے عالمی راہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کریں اور عدالتی کارروائیوں میں انصاف اور احتساب کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی نہ صرف پاکستان کے سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے بلکہ عالمی جمہوری اصولوں کو مضبوط بنانے کیلئے بھی اہم

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: