حضرت عیسٰیؑ کی جائے پیدائش پر قتل کا بازار گرم ہے، مسیحی برادری خون ہولی ختم کرانے میں کردار ادا کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف

عیسیٰ (علیہ السلام) کی جائے پیدائش پر قتل کا بازار گرم ہے، مسیحی خون کی یہ ہولی ختم کرانے کیلئے اور عیسیٰ (علیہ السلام) کے امن کے مشن پر عمل کرانے کیلئے بھرپور کوششیں کریں، اقلیتوں اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی جائے پیدائش پر آج قتل کا بازار گرم ہے، پوری دنیا میں جہاں جہاں مسیحی برادری آباد ہے انہیں چاہیے کہ خون کی اس ہولی کو ختم کرانے کیلئے اپنا پورا زور لگائیں، مسیحی برادری حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے امن کے مشن پر عمل کرانے کیلئے کوششیں کرے۔

پرائم منسٹر ہاؤس میں 25 دسمبر کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرآن مجید میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر تفصیل کے ساتھ موجود ہے، بحیثیت مسلمان ہم انہیں اللّٰه تعالیٰ کا نبی مانتے ہیں، انہیں اللّٰه تعالیٰ نے کئی معجزات سے نوازا تھا، قرآن مجید میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی والدہ مریم (علیہ السلام) کا ذکر بھی موجود ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی جائے پیدائش (شام و فلسطین) پر آج قتل کا بازار گرم ہے، پوری دنیا میں جہاں جہاں مسیحی برادری آباد ہے انہیں چاہیے کہ خون کی اس ہولی کو ختم کرانے کیلئے اپنا پورا زور لگائیں، مسیحی برادری حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے امن کے مشن پر عمل کرانے کیلئے کوششیں کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اور میرے بڑے بھائی نواز شریف ہم دونوں مشنری سکولز سے پڑھ چکے ہیں، آج ہماری ٹیچر مس پائول دنیا میں موجود نہیں، آج کا دن ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ مل کر امن اور ترقی کو فروغ دیں، تفریق در تفریق کا خاتمہ کریں اور تحمل و برداشت سے کام لیں۔ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے اور ان کا احترام کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی خود کو ملک میں برابر کا شہری سمجھ سکیں اور ہمارے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں حصہ ڈال سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری نے ہر شعبہ میں اپنی خدمات انجام دی ہیں خواہ وہ پاکستان کی جنگیں ہوں، سرکاری اداروں میں فرائض ادائیگی کی بات ہو یا کوئی دوسرا محاذ ہو، مسیحی برادری نے ہر جگہ بہترین خدمات انجام دی ہیں، فیصل چوہدری اور جسٹس کارنیلیس کو کون نہیں جانتا؟ مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی میں کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقلیتوں اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح رہی ہے، آپ کی ترقی کا سفر اور بہتری ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے، آج میں آپ کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ترقی و خوشحالی نہ صرف ہمیں عزیز ہے بلکہ ہماری ذمہ داری ہے جو ہم بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے اور مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: