سانحہ 9 مئی حملے کے مزید 60 مجرموں کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرموں کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے مختلف سزائیں سنا دیں۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان نیازی کو 10 سال قید بامشقت، جبکہ دیگر مجرموں کو 2 سے 6 سال تک کی سزائیں دی گئیں۔ آئی ایس پی آر

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of Jinnah House at Lahore on May 9. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Jinnah House at Lahore on May 9. — FILE/THE THURSDAY TIMES

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرموں کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے مختلف سزائیں سنائی ہیں۔

آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

اسی طرح جناح ہاؤس حملے میں ملوث دیگر مجرموں میں میاں عباد فاروقکو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔ رئیس احمد کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ ارزم جنیدکو 6 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علی رضا کو بھی 6 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

یہ سزائیں سانحہ 9 مئی کے دوران جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے پر دی گئی ہیں، جسے ملک کی عدلیہ اور ملٹری کورٹ نے قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا۔

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.