راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرموں کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے مختلف سزائیں سنائی ہیں۔
آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔
اسی طرح جناح ہاؤس حملے میں ملوث دیگر مجرموں میں میاں عباد فاروقکو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔ رئیس احمد کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ ارزم جنیدکو 6 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علی رضا کو بھی 6 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔
یہ سزائیں سانحہ 9 مئی کے دوران جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے پر دی گئی ہیں، جسے ملک کی عدلیہ اور ملٹری کورٹ نے قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا۔