آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا، ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں آرمی چیف کو یہ اعزاز صدرِ پاکستان آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دیا۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا، انہیں یہ اعزاز صدرِ پاکستان آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دیا۔

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نوازنے کی تقریب وفاقی دارالحکومت میں ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جس میں صدرِ پاکستان آصف زرداری، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، صدرِ پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی کابینہ کے ارکان شریک ہوئے۔

تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد شاہ، وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ارکانِ پارلیمنٹ کی بڑی تعداد، سروسز چیفس، غیر ملکی سفارت کار، سول و عسکری حکام اور چاروں صوبوں کے گورنرز کے علاوہ گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ اور گورنر بھی شریک ہوئے۔

صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کا اعزاز دیا جبکہ انہیں یہ اعزاز حالیہ پاک بھارت تصادم کے دوران جرأت مندانہ و بےمثال عسکری قیادت، ملکی سالمیت اور خودمختاری کے بھرپور دفاع اور دشمن کو جارحیت کے جواب میں کاری ضرب لگانے جیسی تاریخی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: