سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ اف پاکستان کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ فیصلہ آئینِ پاکستان میں 27ویں ترمیم کی منظوری اور صدر کے دستخط کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اپنے عہدوں استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ یہ فیصلہ آئینِ پاکستان میں 27ویں ترمیم کے بعد سامنے آیا ہے جو پارلیمنٹ میں منظور ہو چکی ہے جبکہ صدر بھی دستخط کر چکے ہیں۔

عدالتِ عظمیٰ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے صدرِ مملک کو بھیجے گئے 13 صفحات پر مشتمل اپنے استعفیٰ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعہ آئینی جمہوریت کی روح پر کاری ضرب لگائی گئی ہے، ستائیسویں آئینی ترمیم پاکستانی آئین پر سنگین حملہ ہے جس نے سپریم کورٹ کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم نے عدلیہ کو حکومت کے ماتحت بنا دیا ہے، آئینی ترمیم سے انصاف عام آدمی سے دور ہو گیا ہے جبکہ کمزور طاقت کے سامنے بےبس ہو گیا ہے۔

خبریں

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: