افغان وزیرِ دفاع مُلّا یعقوب 5 لاکھ ڈالرز کے عوض طالبان قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے، مفتی عبدالرحیم

جامعۃ الرشید (کراچی) کے مہتمم مفتی عبدالرحیم کیمطابق پاکستان نے مُلّا یعقوب کو طالبان امیر مقرر کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد مُلّا یعقوب 5 لاکھ ڈالرز کے عوض طالبان قیادت سے دستبردار ہو گئے۔ پاکستان نے اُن کی بجائے مُلّا اختر منصور کو طالبان کی قیادت سونپ دی۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

Mufti Abdul Rahim has claimed that Mullah Yaqoob expected Pakistan to back his rise as Taliban leader after Mullah Omar’s death, but was turned away because of his youth, allegedly given half a million dollars, and left embittered when Islamabad instead supported Mullah Akhtar Mansoor. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Mufti Abdul Rahim has claimed that Mullah Yaqoob expected Pakistan to back his rise as Taliban leader after Mullah Omar’s death, but was turned away because of his youth, allegedly given half a million dollars, and left embittered when Islamabad instead supported Mullah Akhtar Mansoor. — FILE/THE THURSDAY TIMES

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — مفتی عبدالرحیم نے کہا ہے کہ افغانستان کے وزیرِ دفاع مُلّا یعقوب 5 لاکھ ڈالرز کے عوض طالبان قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے تاہم اِس کے باوجود وہ آج تک پاکستان سے ناراض ہیں کیونکہ پاکستان نے اُنہیں طالبان کا امیر نہیں بنایا تھا۔

معروف دینی درسگاہ جامعۃ الرشید (کراچی) کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے ایک نجی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے پہلے سپریم لیڈر اور تحریکِ اسلامی طالبان کے بانی مُلّا محمد عمر مجاہد کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ مُلّا محمد عمر مجاہد پاکستان کیلئے گہری محبت رکھتے تھے۔

مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ مُلّا محمد عمر مجاہد کے بیٹے مُلّا محمد یعقوب مجاہد 20 برس تک پاکستان میں رہے اور پھر اپنے والد (مُلّا محمد عمر مجاہد) کی وفات کے بعد مُلّا یعقوب مجاہد نے افغان طالبان کی قیادت کا دعویٰ کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے والد کے جانشین ہیں۔

مہتمم جامعۃ الرشید نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مُلّا محمد یعقوب مجاہد کی کم عمری کے باعث اِس درخواست کو در کر دیا اور اُنہیں 5 لاکھ ڈالرز بھی فراہم کیے گئے جبکہ مُلّا محمد یعقوب مجاہد نے اُس وقت تک افغانستان کو دیکھا تک نہ تھا۔

مفتی عبدالرحیم نے دعویٰ کیا کہ مُلّا یعقوب مجاہد پاکستان سے مایوس ہو گئے کیونکہ وہ توقع رکھتے تھے کہ پاکستان اُنہیں افغان طالبان کا امیر مقرر کرے گا تاہم پاکستان نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

جامعۃ الرشید کراچی کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان نے مُلّا یعقوب کی بجائے افغان طالبان کے ایک راہنما مُلّا محمد اختر منصور کو طالبان کی قیادت سونپ دی تھی۔

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.