پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے اُس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کے حملوں، جن میں بےگناہ جانیں ضائع ہوئیں اور پاکستانیوں سمیت متعدد شہری زخمی ہوئے، کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

Übersetzung läuft… 0 / 5 Originaltext lesen

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ — فائل
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ — فائل

— وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے اُس کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

پاکستان میں مملکتِ سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جہاں وزیراعظم نے پاکستان آمد پر نئے سفیر کا خیر مقدم کیا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ برسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مملکتِ سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کے حملوں میں حالیہ اضافے کی شدید مذمت کی، جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور پاکستانی شہریوں سمیت متعدد بےگناہ افراد زخمی ہوئے۔ اُنہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کو دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات میں تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے اِس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے اُس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media