AnalysisUNDER THE KNIFE

مئی کی جنگ میں بھارتی رافیل طیارے مار گرائے جانے کے بعد پاکستانی جے ایف تھنڈر کی عالمی مانگ میں نمایاں اضافہ، دی ٹیلیگراف

مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی محدود جنگ کے دوران بھارتی رافیل طیاروں کے مار گرائے جانے کے بعد پاکستانی ساختہ جے ایف تھنڈر جنگی طیارے عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ کم لاگت، جدید صلاحیتوں اور عملی جنگی کارکردگی کے باعث متعدد ممالک نے ان طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے پاکستان کی دفاعی برآمدات میں نمایاں اضافے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

ترکی سعودی عرب اور پاکستان دفاعی اتحاد میں شمولیت کا خواہاں ہے، جریدہ بلومبرگ

ترکی سعودی عرب اور جوہری صلاحیت رکھنے والے پاکستان کے درمیان قائم دفاعی اتحاد میں شمولیت کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کر رہا ہے۔ یہ معاہدہ، جس میں کسی ایک رکن پر حملے کو سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے، نیٹو کے آرٹیکل فائیو سے مشابہ ہے اور اس میں ترکی کی شمولیت مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو نمایاں طور پر بدل سکتی ہے۔

انڈونیشیا چین سے جے 10 لڑاکا طیاروں کی خریداری پر غور کر رہا ہے، امریکی جریدہ بلومبرگ

انڈونیشیا چین سے جے 10 لڑاکا طیاروں کی خریداری پر غور کر رہا ہے جنہیں حالیہ پاک بھارت تصادم کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔ امری

حالیہ پاک بھارت تصادم کے دوران بھارتی میڈیا جھوٹ اور افواہوں کا گڑھ بن گیا، دی واشنگٹن پوسٹ

حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا جھوٹ اور افواہوں کا گڑھ بن گیا، عوامی رائے کو مسخ کیا گیا، جھوٹے دعوؤں کو ثابت کرنے کیلئے غزہ، سوڈان، فلاڈیلفیا اور ویڈیو گیمز تک کے مناظر کو نشر کیا گیا۔

بھارتی سفارتی ناکامی، تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے خلاف متوقع عالمی حمایت حاصل نہ ہو سکی۔ دی واشنگٹن پوسٹ

بھارت کو حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر وہ حمایت حاصل نہ ہو سکی جس کی وہ توقع کر رہا تھا، تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں نے جنوبی ایشیاء میں طاقت کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفینس سٹاف نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کر لیا، بلومبرگ

پاکستان نے بھارتی طیارے تباہ کیے ہیں بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفینس سٹاف نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حالیہ پاک بھارت تصادم کے دوران پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کر لیا۔

بھارتی میڈیا نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹ کی یلغار کر دی، نیو یارک ٹائمز

بھارتی میڈیا نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹ کی یلغار کر دی، پاکستانی جوہری اڈے اور دو پاکستانی لڑاکا طیاروں کی تباہی اور کراچی بندرگاہ پر بمباری جیسی من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہ تھی، کئی معروف ٹی وی چینلز نے تصدیق کے بغیر خبریں چلائیں، حتیٰ کہ کچھ میڈیا چینلز نے تو سراسر من گھڑت کہانیاں نشر کر دیں۔

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو رافیل کی تباہی سمیت بھاری نقصان اٹھانا پڑا، سوئس اخبار این زیڈ زیڈ

بھارت کیلئے آپریشن سندور مہلک ناکامی میں بدل گیا۔ حالیہ پاک بھارت تناؤ میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان کے ہاتھوں بھارتی رافیل کی تباہی یورپی دفاعی منصوبوں کیلئے بھی تشویش کا باعث ہے۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی نے بھارت کی کمزوریوں کو بےنقاب کر دیا، فرانسیسی اخبار لے موند

پاک بھارت کشیدگی نے بھارت کی کمزوریوں کو بےنقاب کر دیا۔ مودی کی پالیسیز ہندوتوا کے نظریات سے پھوٹتی ہیں جنہیں مودی نے بھارت کو ہندو ریاست بنانے کیلئے فروغ دیا۔ بھارت نے کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر لگایا۔فرانسیسی اخبار ’’لے موند‘‘۔

پاکستانی معیشت ایک معجزہ بن چکی ہے، امریکی اخبار بارونز

پاکستان گزشتہ دو سالوں میں ایک معاشی معجزہ کر چکا ہے، ملکی معیشت کو اب کوئی خطرہ لاحق نہیں، افراطِ زر 40 فیصد سے صفر پر آ چکی ہے، بھارت کے ساتھ حالیہ مسلح کشیدگی بھی پاکستان کو معاشی طور پر پٹری سے نہیں اتار سکی۔

بھارت نے جنگی بحری بیڑہ کراچی کی بندرگاہ کی جانب روانہ کر دیا، برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف

بھارت نے جنگی بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کی بندرگاہ کی جانب روانہ کردیا ہے۔ بھارت کے اس اقدام سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان شدید تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ پاکستان نے بھارتی حملوں کا جواب "اپنے منتخب کردہ وقت، طریقے اور مقام" پر دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل سمیت دیگر جنگی جہاز گرانے جانے کی اطلاعات پر چینی دفاعی کمپینیوں کے حصص میں اضافہ، جریدہ بلومبرگ

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے دوران پاکستان کی جانب سے چینی ساختہ جے-10 سی طیاروں کے ذریعے فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل سمیت دیگر جنگی جہازوں کو مار گرائے جانے کی اطلاعات کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے حصص میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

نریندر مودی ایک بزدل اور ڈرپوک شخص ہے، اسے پاکستان پر حملے کی ہمت نہیں، سابق گورنر جموں کشمیر ستیا پال ملک

نریندر مودی ایک بزدل، مفاد پرست اور ڈرپوک لیڈر ہے، جس میں پاکستان پر حملے کی ہمت نہیں۔ پہلگام حملے کو سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، کشمیریوں کے خلاف امتیازی کارروائی اور میڈیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔

پاکستان کی سب سے بااثر شخصیت جنرل عاصم منیر بھارت کا سامنا کرنے کیلئے فرنٹ لائن پر آ گئے، نیویارک ٹائمز

پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جو عموماً پسِ پردہ کام کرتے ہیں، اب بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے کشیدگی کے ماحول میں مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ نہ صرف فوجی مشقوں میں سرگرم نظر آ رہے ہیں بلکہ اپنے دوٹوک بیانات کے ذریعے قومی سلامتی سے متعلق نئی پالیسی سمت کا تعین بھی کر رہے ہیں۔
error: