نواز شریف کی وطن واپسی سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا جبکہ عمران خان کی مقبولیت کم ہوئی ہے، نواز شریف اہم ترین صوبہ پنجاب میں 60 فیصد مقبولیت کے ساتھ مضبوط ترین ہیں، نواز شریف انتخابات سے قبل عمران خان پر برتری حاصل کر رہے ہیں۔
نواز شریف کی جماعت آئندہ انتخابات جیتنے کی دوڑ میں سب سے آگے دکھائی دے رہی ہے، برسرِ اقتدار آنے کی صورت میں نواز شریف کیلئے سب سے بڑا چیلنج 350 بلین ڈالرز کی ملکی معیشت کو دوبارہ تعمیر کرنا ہو گا۔
نواز شریف وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کیلئے چوتھی بار وزارتِ عظمیٰ کی راہ ہموار ہو گئی ہے جبکہ عمران خان 2028 تک نااہل رہیں گے۔
نواز شریف کی عدالتوں سے بےگناہی ثابت ہونے اور بریت سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، ملکی ڈالر بانڈز کارکردگی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر آ گئے، انتخابات میں نواز شریف کو بڑے حریف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
آئندہ انتخابات مذاق اور تباہی ہوں گے، ہماری حکومت فوج نے امریکہ کے دباؤ کے تحت گرائی، نواز شریف اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر چکے ہیں، ہمیں انتخابی مہم کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.