عزم استحکام ملٹری آپریشن نہیں بلکہ مہم ہے، ایک سیاسی مافیا اپنے مفادات کیلئے اس کے خلاف کھڑا ہو گیا ہے، عدالتی نطام 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو ڈھیل دے رہا ہے، ڈیجیٹل دہشتگرد جھوٹ اور فیک نیوز کے ذریعہ اضطراب پھیلا کر اپنی مرضی مسلط کرتا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 99 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 18 پیسے اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے۔
فلسطینی میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے پاکستان کی جانب سے بڑا اعلان؛ غزہ میں تباہ ہونے والے میڈیکل کالجز اور ہاسپٹلز کے فلسطینی طلباء کو پاکستانی میڈیکل کالجز اور ہاسپٹلز میں بقیہ تعلیم اور ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات، وزیراعظم شہباز شریف نے پیوٹن کو پانچویں بار روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، پاک روس تعلقات کسی اور ملک سے تعلق یا جیوپولیٹیکل صورتحال سے متاثر نہیں ہونگے۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.