ACROSS TT

News

Qatar Central Bank’s new QAR2.7bn treasury bills spark investor interest

Qatar Central Bank’s issuance of treasury bills valued at QR2.7 billion highlights a strategic approach to liquidity management, attracting massive investor interest and underscoring economic resilience in volatile markets.

Abu Dhabi is now a top 5 global hotspot for careers in tech

Abu Dhabi’s tech boom is transforming the city into a global software career hotspot, blending strategic government investments with high salaries and advanced infrastructure.

Alpha Dhabi’s strategic investments drive $2.04bn Q3 profit surge

Alpha Dhabi reports a record-breaking 83% profit surge in Q3 2024, driven by industrial and real estate investments; strategic acquisitions since 2022 fuel ongoing growth.

Shehbaz Sharif’s Doha pitch draws $3bn investment interest

Pakistani prime minister Shehbaz Sharif has courted Qatar’s investment giants, unveiling energy and infrastructure opportunities while securing pledges that could transform Pakistan’s economy.

Shehbaz Sharif, Sheikha Al Mayassa inaugarate MANZAR exhibition in Qatar

Inaugurated by Shehbaz Sharif and Sheikha Al Mayassa, the MANZAR exhibition in Doha celebrates Pakistan’s rich art and architectural heritage, exploring the deep-rooted cultural connection between Qatar and Pakistan.
NewsroomNationalفتنہ الخوارج اور اس کے سہولتکاروں کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیراعظم...

فتنہ الخوارج اور اس کے سہولتکاروں کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

یومِ دفاع پاکستان کی قومی شناخت کا ایک عظیم حوالہ ہے، وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو جتنا خراجِ عقیدت پیش کیا جائے کم ہے، فتنہ الخوارج اور اس کے سہولتکاروں کا مکمل خاتمہ کریں گے، دہشتگردی کا سر کچلنے تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

spot_img

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں اس قومی حمیت کی یاد دلاتا ہے جس سے سرشار ہو کر عظیم قوم نے طاقت کے زعم میں مبتلا دشمن کے مذموم ارادے خاک میں ملا دیئے تھے، وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو جتنا بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یومِ دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کے بہادر جوانوں اور شہداء کے لواحقین سے مخاطب ہوں، یہ دن شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، شہداء نے وطن کی آزادی و تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو جتنا بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جائے وہ کم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں اس قومی حمیت کی یاد دلاتا ہے جس سے سرشار ہو کر عظیم قوم نے طاقت کے زعم میں مبتلا دشمن کے مذموم ارادے خاک میں ملا دیئے تھے، افواجِ پاکستان کے شیر سمندر و فضا اور زمین پر شاہین بن کر دشمن پر جھپٹے اور لاہور جم خانہ میں چائے پینے کا خواب دیکھنے والا دشمن اسلحہ پھینک کر اس سے بھی زیادہ تیزی سے فرار ہو گیا تھا جس رفتار سے اس نے پاکستان کی سرحدوں کو عبور کرنے کی فحش غلطی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع پاکستان کی قومی شناخت کا ایک عظیم حوالہ ہے، افواجِ پاکستان کا ہر جوان شوقِ شہادت کے جذبہ سے سرشار ہے، آپ کی وردی ہر ماں اور ہر بہن بیٹی کے سر کی چادر ہے، یہ وردی سبز ہلالی پرچم لہرانے کی علامت ہے، پاکستان ہم سب کا ہے، پاکستان کئی تہذیبوں کا سنگم ہے، اس کی حفاظت اور ترقی و خوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان کا ناقابلِ تسخیر دفاع ہماری اولین ضرورت ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور کسی ہمسائے کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، پاکستان نے دہشتگردی و بدامنی کے خاتمہ اور خطہ کے امن کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، قوموں کو خوشحالی کی منزل ہمیشہ امن کے راستے سے ملتی ہے، فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فتنہ الخوارج کے خاتمہ تک آپریشن جاری رکھیں گے، یقین رکھیں کہ ہم دہشتگردی کا سر کچلنے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں ان عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لختِ جگر وطن پر نثار کر دیئے اور اپنی ان عظیم ماؤں کی آنسوؤں کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم ان کے بہادر بیٹوں کی قربانی ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments