جنرل عاصم منیر جب آئی ایس آئی چیف تھے تو مجھے انکے ساتھ مسئلہ تھا لیکن اب نہیں ہے، عمران خان

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہت خراب تھے مگر میں نے دونوں کے درمیان تعلقات کو بحال کروایا، سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے مجھے ایران بھیجا تاکہ میں وہاں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بہتر بنانے کیلئے بات کروں جبکہ یمن اور سعودی عرب کی جنگ بھی میں نے ہی ختم کروائی تھی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان تیار کر لیا گیا

سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، یہ کونسل سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو کا کردار ادا کرے گی جبکہ زراعت، لائیو سٹاک، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں صلاحیتوں کے علاوہ توانائی اور زرعی پیداوار میں بھی اصل ملکی صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا۔

مجھے مسلم لیگ (ن) کے خلاف کرپشن بیانیہ بنانے کیلئے گرفتار کیا گیا، احد چیمہ

نیب حکام نے کہا کہ ہماری مجبوری ہے اور ہمارے اوپر بہت پریشر ہے لہذا آپ شہباز شریف کے خلاف کوئی بیان دے کر گھر چلے جائیں، مجھے کہا گیا کہ اگر آپ شہباز شریف کے خلاف بیان دیں گے تو آپ کو گھر بھیج دیا جائے گا، آپ کی پوسٹنگز جاری رہیں گی اور آپ کی پروموشن بھی ہو گی۔

یونان میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار پاکستانیوں کیساتھ ناروا سلوک کیا گیا

عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی شہریوں کو بھی نچلے حصہ میں رکھا گیا تھا اور جب بھی انہوں نے تازہ پانی تک پہنچنے یا فرار ہونے کی کوشش کی تو عملہ کے ارکان نے ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی جبکہ کشتی کے ڈوبنے سے پہلے ہی اس میں تازہ پانی ختم ہونے کے باعث 6 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: