عمران خان کے فیصلوں کے پیچھے بشریٰ بی بی کا علم یا عمل ہوتا تھا، عمران خان سیاست اور ریاست سے متعلق اہم فیصلے بشریٰ بی بی کے کہنے پر کرتے تھے، یہاں تک کہ کب گھر سے نکلنا ہے اور کب واپس آنا ہے، کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں جانا، کس سے ملنا ہے اور کس سے نہیں ملنا، یہ سب عمران خان بشریٰ بی بی سے پوچھ کر کرتے تھے۔
عمران خان کی جانب سے امریکی سازش کے الزامات کے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ماضی میں بھی اس بارے میں بات کر چکے ہیں، عمران خان کے الزامات جھوٹے ہیں اور پاکستانی سیاست امریکی حکومت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کا فیصلہ آئین و قوانین کے مطابق پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔
میں بڑی انکساری کے ساتھ اللّٰه تعالیٰ سے دعا مانگتا ہوں کہ نواز شریف واپس آئیں، اگلا الیکشن لڑیں اور انشاءاللّٰه چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم بنیں، میں ان کا ایک سپاہی بن کر ان کی اور پاکستان کی خدمت کروں گا۔ نواز شریف پاکستان کے معمار ہیں اور میرا ایمان ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان کی قسمت بدلے گی۔
میرٹ کو فروغ دینا چاہیے، اگر کوئی محنت کرتا ہے اور میرٹ پر پورا اترتا ہے تو اس کو آگے لایا جائے اور اگر کوئی میرٹ پر پورا نہیں اترتا تو وہ چاہے کسی کا بھی بیٹا ہے، کسی کا بھی بھائی ہے، کسی کی بھی بہن ہے یا کسی کی بھی بیٹی ہے اس کو کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.