آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ رویہ غیرمنصفانہ ہے، اسحاق ڈار

آئی ایم ایف کا رویہ پاکستان کے ساتھ غیرمنصفانہ ہے، آئی ایم ایف پر ہمارے حالات کی خرابی اور سیاسی عدم استحکام کی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے

بجٹ 2023-24 کے اہم نکات

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے (2023-24) کیلئے پیش کیے گئے بجٹ کے چیدہ نکات

بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 450 ارب روپے سے زائد کا اعلان

اس پروگرام کے تحت 93 لاکھ خاندانوں کو 8750 روہے فی سہ ماہی کے حساب سے بینظیر کفالت کیش ٹرانسفر کی سہولت میسر ہو گی جس کیلئے 346 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ افراطِ زر کی مماثلت سے اس میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی سربراہی میں ایکسپورٹ کونسل آف پاکستان کے قیام کا اعلان

اسحاق ڈار نے بتایا کہ نئے بجٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے سنتھیٹک فلامنٹ یارن پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے اور اسی طرح پیٹ سکریپ پر بھی کسٹم ڈیوٹی کو 20 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کیا جا رہا ہے جبکہ کپیسیٹرز، ایدھیسیو ٹیپ، مائننگ مشینری، رائس مل مشینری اور مشین ٹولز کے مینوفیکچررز کو بھی کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان ترسیلات زر بھیجنے پر ڈائمنڈ کارڈ اور ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کا اعلان

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ریمیٹینس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعہ بڑے انعامات دینے کیلئے ایک سکیم بھی جاری کی جائے گی۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: