مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فتنہ فساد اور انتشار ہے جو نہ خود کوئی کام کرتا ہے نہ ہی کسی کو کام کرنے دیتا ہے انہوں نے یہ بات فیصل آباد میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
نواز شریف نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کو اسوقت للکارا جب وہ طاقت کے نشے میں چور تھے کوئی نام لینے کی جرات نہیں کرتا تھا جبکہ عمران خان اسوقت للکار رہا ہے جب انکی طاقت ختم ہوچکی ہے جو ایک بزدل کی نشانی ہے۔
عمران خان کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں یہ جیل کے خوف سے چھپ کر گھر کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگوں کی بہن بیٹیوں کو باہر اپنی حفاظت کیلئے کھڑا کیا ہوا ہے یہ ہے فرق ایک لیڈر اور گیدڑ میں۔
شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے لیکن گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.