خانیوال — آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےخ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیں گے۔.
آرمی چیف نے کہا کہ اللّٰه تعالیٰ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، پاکستانی قوم غیور اور باصلاحیت ہے، ہم نے مل کر بھکاری کا کشکول اٹھا کر باہر پھینکنا ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ انشاءاللّٰه پاکستان میں زرعی انقلاب آئے گا، ہم گرین انیشیٹیو کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلائیں گے اور ماڈل فارم طرز کے جدید فارمز بنائیں گے جن سے چھوٹے کسانوں کو فائدہ ہو گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہے، افواجِ پاکستان کو قوم کیلئے اپنی خدمات پر فخر ہے، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے جبکہ عوام اور ریاست کے درمیان محبت اور احترام کا رشتہ ہے، ملکی معیشت اور دفاع کا بھی چولی دامن کا ساتھ ہے کیونکہ معیشت کے بغیر دفاع اور دفاع کے بغیر معیشت نامکمل ہے۔
جنرل عاصم منیر نے خطاب کے دوران مفکرِ پاکستان علامہ اقبال کا یہ شعر بھی پڑھا؛
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہم فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ