کراچی—سٹاک مارکیٹ 15 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی، آج ہنڈرڈ انڈیکس 46 ہزار 80 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
جمعہ کے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 398 پوائنٹس پر تھا جو کہ کاروبار کے اختتام تک 682 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 46 ہزار کے ہندسے عبور کر گیا۔
تجزیہ نگاروں کی جانب سے اس کی وجوہات آئل اینڈ گیس کمپنیز کو حکومت کی جانب سے بھاری رقوم ملنے کی اطلاعات اور وفاقی وزیرِ خزانہ کا یہ اعلان قرار دیا جا رہا ہے کہ زراعت اور تعمیرات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا جبکہ چین سے دو ارب ڈالرز رول اوور ہونے کی خبروں کو بھی مثبت اثرات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔