Political
The Thursday Times’ Pakistani news section dives into the pulse of Pakistani politics, offering sharp analysis and timely updates on the decisions and debates shaping the nation’s future, from the corridors of power to grassroots movements.
پاکستان کی اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت، قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کاسلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے، انسانی حقوق کونسل میں فوری بحث اور دوحہ میں غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی حمایت کا اعلان۔
پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری، وزیرِاعظم سے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
وزیرِاعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اعلیٰ سطحی امریکی وفد کی ملاقات۔ امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں معدنیات، نایاب دھاتوں اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اورکان کنی کے منصوبوں اور ویلیو ایڈیشن سہولیات کے قیام میں دلچسپی۔
بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو ہم ایسا جواب دیں گے کہ جس کا کبھی سوچا بھی نہ ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف
پاک فوج نے پاکستان کے دشمنوں کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے، رافیل کے تکبر میں مبتلا بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو ہم ایسا جواب دیں گے کہ جس کا کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔
مودی کا بھارت عالمی دہشتگرد ہے، ہمارے پاس بھارت کی سپانسرڈ دہشتگردی کے شواہد محفوظ ہیں، خواجہ آصف
مودی کا بھارت عالمی دہشتگرد ہے، ہمارے پاس بھارت کی سپانسرڈ دہشتگردی کے شواہد محفوظ ہیں۔ بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت کینیڈا اور امریکا میں بھی موجود ہیں۔ سندھ طاس معاہدہ کو ایک فریق یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔ بھارت اب پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک اور بھارت جنگ بندی پر تیار ہوا، اسحاق ڈار
پاکستان کی جانب سے 10 مئی کو جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک اور بھارت جنگ بندی پر تیار ہوا۔ بھارت نے پاکستان کے بارے میں غلظ اندازہ لگایا جس کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑی۔ پانی کو موڑا یا بند کیا گیا، سندھ طاس معاہدہ سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اسے کھلی جارحیت اور جنگی اقدام تصور کیا جائے گ
آئی ایم ایف نے بھارت کی مخالفت کے باوجود پاکستان کے لیے 2.3 ارب ڈالر کا پیکیج منظور کر لیا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی مخالفت کے باوجود پاکستان کے لیے 2.3 ارب ڈالر کا مالیاتی پیکیج منظور کر لیا،آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کی بہتر مالی کارکردگی اور اصلاحاتی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے منظوری دی۔
پاکستان نے رافیل طیارہ مار گرایا ہے، فرانسیسی انٹیلی جنس کی سی این این کو تصدیق
امریکی نیوز چینل سی این این کو اعلیٰ فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے بتایا ہے کہ ’’پاکستان نے ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے‘‘ جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال تھا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایک فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیارہ جنگ میں تباہ ہوا ہو۔
اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش کو بھارتی شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلینا چاہیے، سابق بنگلہ دیشی جنرل
اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش کو بھارت پر چڑھائی کر کے ساتوں شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کر لینا چاہیے۔ پاکستان، بنگلہ دیش کو چین کے ساتھ مل کر ایک علاقائی اتحاد بنانا ہوگا تاکہ بھارت کو عسکری جواب دیا جا سکے۔ بھارت کی جارحیت کو روکنے کے لیے شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ ضروری حکمت عملی ہے۔
لاہور دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل، نیویارک، لندن اور برلن سے زیادہ محفوظ قرار
عالمی ادارے نمبیو کی 2025 رپورٹ میں لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، لاہوراب نیویارک، لندن اور برلن جیسے بڑے شہروں سے بھی زیادہ محفوظ قرار۔
پاکستان اور بھارت اپنے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات خود حل کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان اپنے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات خود حل کرنا ہوگا۔ دونوں ممالک میں تناؤ شدید ہے، مگر ایسا ہمیشہ سے رہا ہے۔
پاکستانی افواج تیار ہیں، کسی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابل قبول ہے، ایسے اقدامات کو پاکستان اپنی قومی سلامتی کے خلاف اور عملی طور پر اعلانِ جنگ تصور کرتا ہے۔
پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام: پانی بند کرنا اعلانِ جنگ ہوگا، فضائی حدود اور تجارت فوری معطل
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پانی کی بندش جنگ کے مترادف ہوگی۔ پاکستان نے فوری طور پر بھارتی ایئرلائنز پر فضائی حدود بند کر دی اور تمام تجارتی روابط معطل کر دیے ہیں، جبکہ بھارتی مشیروں کو 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس: بھارتی یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے دوٹوک جواب پر غور
اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، جس میں بھارت کی معاہدہ معطلی اور سفارتی اخراجات پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے پہلگام حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قانونی اور سفارتی اقدامات کی تیاری شروع کر دی ہے۔
Pakistan’s NSC responds firmly as India escalates with treaty breach and expulsions
Pakistan’s NSC is holding an emergency meeting in Islamabad as India escalates with treaty breaches and diplomatic expulsions. The government is crafting a firm response to what it calls baseless accusations over the Pahalgam attack. Legal and strategic countermeasures are on the table as tensions rise across the border.