لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 برس قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 برس قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی جس کا آغاز 11 دسمبر 2025 سے ہو گا۔ سزا سیاسی سرگرمیوں، سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات و وسائل کے ناجائز استعمال اور شہریوں کو نقصان پہنچانے پر سنائی گئی ہے۔

A file photo is shown of former ISI chief Faiz Hameed. — FILE
A file photo is shown of former ISI chief Faiz Hameed. — FILE

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 برس قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت 15 ماہ سے جاری کارروائی میں ملزم پر 4 سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے جن میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، ریاست کی سلامتی و بقاء کے منافی آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور شہریوں کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل تھے۔

سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف تمام الزامات ثابت ہونے پر ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 14 برس قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جو 11 دسمبر 2025 کو باضابطہ طور پر نافذ ہو گی۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔