مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔
نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا؛ اے ابنِ خطاب! اس ذات پاک کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، شیطان جس راستے پر آپؓ کو چلتا ہوا پا لیتا ہے وہ اس راستہ سے ہٹ جاتا ہے اور وہ راستہ چھوڑ کر دوسرا راستہ اختیار کر لیتا ہے۔
یہ ماحول دادا دادی کے بڑھاپے میں ان کا سہارا ہوا کرتا تھا، وہ پوتے پوتیوں کے ساتھ مصروف رہتے تھے اور یوں انہیں غیر ضروری ہونے یا تنہا ہونے یا بےوقعت ہو جانے کا احساس ہی نہیں ہوتا تھا۔ ہم سب نے مل کر ایک ایسا ماحول پیدا کر دیا ہے کہ جس میں زندگی موت سے پہلے ہی ختم ہو جاتی ہے۔
قرآن پاک کی تعلیمات وقت اور ثقافت سے بالاتر ہو کر سکونِ قلب، روشن خیالی، حکمت اور تدبر فراہم کرتی ہیں۔ اس کی مقدس آیات کے اندر ایمان کے لازوال خزانے اور ربِ کائنات کے واضح احکامات موجود ہیں جو خالق اور مخلوق کے درمیان ایک اٹوٹ رشتہ قائم کرتے ہیں۔
بینظیر بھٹو کی زندگی مصائب اور آزمائشوں سے بھرپور تھی، اُنہوں نے کم عمری میں ہی اپنے والد کو ایک فوجی آمر کے ہاتھوں شہید ہوتے دیکھا مگر وہ پیچھے نہ ہٹیں بلکہ پاکستان کے غریب عوام کی محبت میں نہ صرف اپنے والد کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا بلکہ پاکستان کو آمرانہ تسلط سے آزاد کروا کر جمہوریت کی طرف گامزن کرنے کا بھی بیڑا اٹھایا۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.