صدر عارف علوی کے ہمراہ 52 رکنی وفد حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوا جس میں ان کی اہلیہ، بیٹا، بہو، بیٹیاں، پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیاں، دونوں داماد اور ان کے رشتہ داروں کے علاوہ سٹاف، سیکیورٹی عملہ اور ملازمین بھی شامل ہیں۔
تحریک انصاف اور عمران خان پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے لیے ایک سبق ہے کہ سرکار! اپنے آئینی دائرہ کار میں رہیں اور اس کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جس کی آئین آپ کو اجازت نہیں دیتا کیونکہ سیانے کہتے ہیں جس کا کام اسی کو ساجھے؛ اور کرے توٹھینگا باجے۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے سکول سمیت 12 مختلف مقامات پر حملے، سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری و مؤثر کارروائیوں میں تمام حملے ناکام بناتے ہوئے 58 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ دہشتگرد کارروائیوں میں 10 سیکیورٹی اہلکار اور 12 عام شہری شہید ہو گئے۔
بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار ہے، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت کی جانب سے معاشی نمو کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلاء اور کرنسی میں مزید گراوٹ کے خدشات نے مارکیٹ کو بےچین کر رکھا ہے۔
اسرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے؛ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے جبکہ اِن میں ملبہ تلے دبے لاپتہ افراد اور بھوک، علاج کی کمی اور جنگی بیماریوں سے مرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔
پاکستان سعودی عرب دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع؛ جنگی تجربات رکھنے والی افواج کے حامل پاکستان کا کردار کلیدی ہے، جنوبی ایشائی ایٹمی طاقت کسی بھی شراکت داری کو مضبوط دفاعی ساکھ فراہم کرتی ہے۔