Latest stories about Asif Ali Zardari
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 قانون بن گیا، صدرِ مملکت نے دستخط کر دیئے
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 جاری کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کی منظوری کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے ہیں، ترمیمی آرڈیننس سے چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کے مقدمات مقرر کرنے کیلئے دائرہ بڑھ جائے گا۔
آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے، ججز کی تعیناتی کا نظام بھی درست کرنا ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری
میثاقِ جمہوریت کے تحت آئینی عدالت قائم ہونی چاہیے جس کا مینڈیٹ آئینی معاملات کی تشریح ہو گا، ججز کی تعیناتی کا نظام بھی درست کرنا ہے، ججز کا کام ڈیم بنانا یا قیمتیں طے کرنا نہیں بلکہ آئینی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے، ججز تقرری عمل میں شفافیت بےنظیر بھٹو کا مطالبہ تھا۔
سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے، حقائق مسخ کرنے اور گالم گلوچ کا بازار گرم ہے، شہباز شریف
سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے، حقائق مسخ کرنے اور گالم گلوچ کا بازار گرم ہے، شہداء کی بےحرمتی کی جا رہی ہے، ہمیں آج قومی یکجہتی اور اتفاق و اتحاد کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی، ہمیں پاکستان کو سماجی اور معاشی چیلنجز سے نکالنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف
جناح میڈیکل کمپلیکس پورے ملک کیلئے نواز شریف کی مخلوط حکومت کا تحفہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف
جناح میڈیکل کمپلیکس خطہ میں شاندار سینٹر ہو گا، یہ پورے ملک کیلئے نواز شریف کی مخلوط حکومت کا تحفہ ہے، غریب عوام کی صحت و تعلیم پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، ایک منصف نے سازش کر کے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔
اسٹیبلشمنٹ تسلیم کرتی ہے نواز شریف کیساتھ زیادتی کی گئی جس کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا، سینئر صحافی
موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا ماننا ہے کہ 2014 سے میاں نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور اگر اس وقت کے اقدامات نہ ہوتے تو آج پاکستان اس بحران میں نہ ہوتا۔ عدلیہ کو پیغام دیا گیا ہے کہ آپ نے اپنا زور لگا لیا، اب ہماری باری ہے۔ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ جو جرم کا اعتراف نہیں کرے گا، وہ نتائج کے لیے تیار ہو جائے۔
تازہ خبریں
بھارت اگر شکست کی خفت براستہ کابل مٹانے کی کوشش کریگا تو بھارت و افغانستان دونوں قیمت چکائیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف حملے بھارتی ایما پر ہو رہے ہیں اور ان کے سہولت کار بھی بھارتی ہیں۔ اگر بھارت پاکستان سے اپنی شکست کی خفت براستہ کابل مٹانے کی کوشش کرے گا تو نہ صرف بھارت بلکہ افغانستان کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
Afghan based militants, safe havens and political patronage driving unrest in KPK, warns DG ISPR
Pakistan Army spokesman Lieutenant General Ahmed Sharif Chaudhry warned that militants operating from Afghanistan, political disarray over national policy, and sluggish judicial processes have reignited the terror threat in Khyber Pakhtunkhwa, calling for unity and decisive action to restore stability and national confidence.
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی واپسی میں ایک شخص کا مرکزی کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی واپسی میں ایک شخص کا مرکزی کردار ہے، ریاست اور عوام کو ایسے فرد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل، جھوٹے بیانیے کا سدباب اور خوارج کے سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں بڑا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 30 بھارتی سرپرست خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 7 اکتوبر کے حملے کے جواب میں کیا گیا، جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
India’s killer cough syrup
India cannot claim the title Pharmacy of the World while children die from poisoned cough syrup. Pride means nothing without transparent regulation, lot-by-lot testing, and accountability from factory floor to cabinet table.