بلاول بھٹو عمران خان ثانی بننے میں مصروفِ عمل ہیں، ان کی تقاریر میں عمران خان کے روایتی انداز کی جھلک دکھائی دیتی ہے، وہ برق رفتاری سے تُو تَڑاق والی زبان بولتے نظر آ رہے ہیں، عمران خان کی پھیلائی پولرائزیشن کے باعث منقسم معاشرہ مزید نفرتوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
مسلم لیگ (ن) سمجھتی ہے کہ انہوں نے میچ فکس کر لیا ہے لیکن 8 فروری کو تیروں کی بارش ہو گی، ہم شیر کا شکار کریں گے اور اشرافیہ سے وسائل لے غریبوں پر خرچ کریں گے، ہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
نواز شریف کا منشور انکی خدمات اور منصوبے ہیں، مسلم لیگ (ن) صرف اپنی کارکردگی کی بناء پر ووٹ مانگ رہی ہے، مجھے 2018 میں نااہل کیا گیا کیونکہ میں اپنے والد کے ساتھ کھڑی تھی، میں نے نواز شریف کا ساتھ دینا تھا چاہے میری جان چلی جاتی۔
نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنے تو ایسا انتقام لیں گے جس کا کسی کو اندازہ نہیں ہے، سیاسی کارکنان اور ادارہ کے لوگوں تک سب سے انتقام لینا نواز شریف کی عادت ہے، مجھے صرف ایک موقع دیں، میں نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کر دوں گا، بلاول بھٹو زرداری۔
نواز شریف نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ملکی معیشت کو سنبھالنے میں بہترین کردار ادا کیا، مسلم لیگ (ن) کے ادوارِ حکومت میں شہریوں کو کم از کم معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، نئی حکومت کو مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہو گا۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے سکول سمیت 12 مختلف مقامات پر حملے، سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری و مؤثر کارروائیوں میں تمام حملے ناکام بناتے ہوئے 58 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ دہشتگرد کارروائیوں میں 10 سیکیورٹی اہلکار اور 12 عام شہری شہید ہو گئے۔
بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار ہے، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت کی جانب سے معاشی نمو کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلاء اور کرنسی میں مزید گراوٹ کے خدشات نے مارکیٹ کو بےچین کر رکھا ہے۔
اسرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے؛ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے جبکہ اِن میں ملبہ تلے دبے لاپتہ افراد اور بھوک، علاج کی کمی اور جنگی بیماریوں سے مرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔
پاکستان سعودی عرب دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع؛ جنگی تجربات رکھنے والی افواج کے حامل پاکستان کا کردار کلیدی ہے، جنوبی ایشائی ایٹمی طاقت کسی بھی شراکت داری کو مضبوط دفاعی ساکھ فراہم کرتی ہے۔