واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے باہر سِکھ کارکنوں کا مظاہرہ، بھارتی پنجاب کی آزادی کیلئے ’’خالصتان ریفرنڈم‘‘ کا مطالبہ

واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے باہر سِکھ کارکنوں کا مظاہرہ، پنجاب کی بھارتی قبضہ سے آزادی کیلئے ’’خالصتان ریفرنڈم‘‘ کا مطالبہ کر دیا۔ مظاہرین نے ’’بورڈ آف پیس میں خالصتان تحریک کی شمولیت‘‘ کی صورت میں 1 بلین ڈالرز تعاون کی پیشکش بھی کر دی۔

Sikh activists gathered outside the first Board of Peace meeting in Washington, calling for a Khalistan referendum in Indian Punjab and offering $1 billion in support for inclusion in the board. — FILE
Sikh activists gathered outside the first Board of Peace meeting in Washington, calling for a Khalistan referendum in Indian Punjab and offering $1 billion in support for inclusion in the board. — FILE

واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز) — امریکا میں بورڈ آف پیس کے پہلے باضابطہ اجلاس کے موقع پر سِکھ کارکنوں کا مظاہرہ، انڈین پنجاب کو بھارتی قبضہ سے آزادی دلانے کیلئے ’’خالصتان ریفرنڈم‘‘ کا مطالبہ کرتے ہوئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کیلئے 1 بلین ڈالرز تعاون کی پیشکش بھی کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس کے موقع پر بورڈ کے باہر ’’خالصتان تحریک‘‘ کے حامی بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان کے جھنڈے اور پینا فلیکسز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے شکریہ کے الفاظ اور ’’خالصتان تحریک‘‘ کو بورڈ آف پیس میں شامل کرنے کے مطالبات درج تھے۔

خالصتان تحریک کے حامی سِکھ کارکنوں کے پینا فلیکسز پر بورڈ آف پیس میں شمولیت کی صورت میں 1 بلین ڈالرز تعاون فراہم کرنے کی پیشکش بھی درج تھی جبکہ مظاہرین کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’بورڈ آف پیس میں خالصتان تحریک کی شمولیت‘‘ کے خواہاں ہیں جبکہ شمولیت کی صورت میں بورڈ آف پیس کی 1 بلین ڈالرز تک معاونت کیلئے بھی تیار ہیں۔ اُنہوں نے جنگیں رکوانے کیلئے امریکی صدر کے عزم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بورڈ آف پیس انڈین پنجاب میں بھارتی حکومت کے مظالم رکوانے کیلئے بھی مؤثر کردار ادا کرے۔

واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے باہر موجود سِکھ کارکنوں نے مطالبہ کیا انڈین پنجاب کو بھارتی قبضہ سے آزادی دلانے کیلئے ’’خالصتان ریفرنڈم‘‘ کرایا جائے تاکہ پنجاب کے لوگوں کو بھارتی حکومت کے مظالم سے نجات دلائی جا سکے۔

سِکھ کارکنوں کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر جنگ کے خدشات کے سدباب کے عزم کا اظہار کیا گیا جبکہ جنگیں رکوانے اور قیامِ امن کی کوششوں میں امریکی حکومت کی حمایت کا اعلان بھی کیا گیا۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔