تجزیہ: نواز شریف نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ملکی معیشت کو سنبھالنے میں بہترین کردار ادا کیا، جریدہ بلومبرگ

نواز شریف نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ملکی معیشت کو سنبھالنے میں بہترین کردار ادا کیا، مسلم لیگ (ن) کے ادوارِ حکومت میں شہریوں کو کم از کم معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، نئی حکومت کو مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہو گا۔

spot_img

نیویارک (تھرسڈے ٹائمز) — امریکی جریدہ بلومبرگ کے مطابق نواز شریف نے ماضی میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں بہترین کردار ادا کیا ہے تاہم اِس بار معاشی لحاظ سے پہلے کی نسبت کہیں زیادہ بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نواز شریف کے علاوہ کوئی بھی حکمران ملکی معیشت کو سنبھالنے میں مؤثر کردار ادا نہیں کر سکا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی اپنے سیاسی حریفوں سے کہیں زیادہ بہتر تھی جن میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت تحریکِ انصاف اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جماعت پیپلز پارٹی شامل ہیں۔

بلومبرگ کی جانب سے پاکستان میں 1990 کے بعد سے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے حکومتی ادوار کے حوالہ سے اوسط معاشی اعداد و شمار سے متعلق ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ادوارِ حکومت میں پاکستان کے شہریوں کو دیگر دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے حکومتی ادوار کی نسبت کم از کم معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ادوارِ حکومت میں شہریوں کیلئے معاشی مسائل کی شرح 14 اعشاریہ 5 فیصد رہی، تحریکِ انصاف کی حکومت کے دوران شہریوں کیلئے معاشی مسائل کی شرح اِس سے زیادہ تھی جو 16 اعشاریہ 1 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان کے شہریوں کو سب سے زیادہ معاشی مسائل کا سامنا پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں کرنا پڑا جس کی شرح 17 اعشاریہ 2 فیصد تھی۔

نیو یارک میں قائم خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فہرست پاکستان میں بےروزگاری اور افراطِ زر جیسے مسائل سے بھرپور پیچیدہ ملکی معیشت کے حقیقی اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے جبکہ ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو اقتدار سنبھالنے والی کسی بھی جماعت کیلئے آگے کا راستہ ہر گز آسان نہیں ہو گا کیونکہ مہنگائی اور بےروزگاری کی شرح تاریخی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

بلومبرگ نے لکھا ہے کہ نواز شریف 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجہ میں ایک بار پھر اقتدار سنبھالنے کیلئے تیار نظر آ رہے ہیں جبکہ عمران خان فی الحال جیل میں قید ہیں اور انہیں درجنوں قانونی الزامات کا سامنا ہے، حالیہ گیلپ سروے کے مطابق سابق کرکٹر عمران خان پاکستان میں سب سے زیادہ 57 فیصد مقبول سیاستدان ہیں جبکہ نواز شریف 52 فیصد مقبولیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں تاہم نواز شریف کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق فی الوقت پاکستان میں افراطِ زر 30 فیصد کے قریب ہے، ملکی کرنسی کی کارکردگی گزشتہ ایک سال کے دوران ایشیاء میں بدترین تھی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان اِس وقت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے فنانشل بیل آؤٹ پر انحصار کر رہا ہے جبکہ نئی حکومت کو فنڈز کی شرائط کے تحت ایسی پالیسیز تشکیل دینے کی ضرورت ہو گی جو ممکنہ طور پر ووٹرز کیلئے ناپسندیدہ ہوں گی۔

بلومبرگ نے لکھا ہے کہ نئی حکومت کو سبسڈی واپس لینا ہو گی اور ٹیکس کو بڑھانا ہو گا جبکہ آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ پاکستان کی معیشت گزشتہ سال کے معاہدے کے بعد رواں مالی سال کے دوران 2 فیصد بڑھے گی۔

Follow Us

The Thursday Times is now on Bluesky—follow us now. You can also follow us on Mastodon.

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

spot_img

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: