مسلم لیگ (ن) تحریکِ انصاف سے انتقام لے رہی ہے، تحریکِ انصاف کے کارکنان میرا ساتھ دیں، میں انتقامی سیاست دفن کر دوں گا، نفرت کی سیاست سے ہمارا معاشرہ تقسیم ہو گیا ہے، پاکستان کی سیاست میں طاہر القادری جیسے لوگوں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری
الیکشن تیر اور شیر کے درمیان ہے، تیر اور جیالے میدان میں لیکن شیر بلی کی طرح گھر میں چھپا بیٹھا ہے، چوتھی بار وزیراعظم بننے کی کوشش کرنے والے کے پاس منشور تک نہیں، میں عوام کا حق اسلام آباد سے چھین کر لاؤں گا۔
اب مقابلہ تیر اور شیر کا ہو گا، یہ کس قسم کا شیر ہے جو گھر میں چھپا ہوا ہے، میں لاہور سے بھی الیکشن لڑ رہا ہوں، شیر کو گھر میں گھس کر ماروں گا، عوام میرے اور میں عوام کا ہوں۔
ایک سیاستدان کا دوسرے سیاستدان کو جیل بھیجنا سیاست کی کامیابی نہیں بلکہ شکست ہے، روایتی سیاستدان پرانے طریقے سے لڑتے رہے تو عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے، میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی عزت کرتا ہوں۔
ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے 44 برس بعد سپریم کورٹ میں اسے عدالتی قتل قرار دینے کے صدارتی ریفرنس کی سماعت۔ افسوس ہے کہ 11 برس تک ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس مقرر نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی
بلوچستان میں دہشتگردوں کے سکول سمیت 12 مختلف مقامات پر حملے، سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری و مؤثر کارروائیوں میں تمام حملے ناکام بناتے ہوئے 58 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ دہشتگرد کارروائیوں میں 10 سیکیورٹی اہلکار اور 12 عام شہری شہید ہو گئے۔
بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار ہے، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت کی جانب سے معاشی نمو کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلاء اور کرنسی میں مزید گراوٹ کے خدشات نے مارکیٹ کو بےچین کر رکھا ہے۔
اسرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے؛ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے جبکہ اِن میں ملبہ تلے دبے لاپتہ افراد اور بھوک، علاج کی کمی اور جنگی بیماریوں سے مرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔
پاکستان سعودی عرب دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع؛ جنگی تجربات رکھنے والی افواج کے حامل پاکستان کا کردار کلیدی ہے، جنوبی ایشائی ایٹمی طاقت کسی بھی شراکت داری کو مضبوط دفاعی ساکھ فراہم کرتی ہے۔