Latest stories about Chief Minister Punjab

بالآخر 9 مئی کے منصوبہ ساز نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، مریم نواز شریف

بالآخر 9 مئی کے منصوبہ ساز نے اعتراف کر لیا ہے۔ زمان پارک دہشتگردی کا ہیڈکوارٹر بنا رہا۔ چار ماہ تک جعلی پلستر باندھ کر منصوبہ بندی کی گئی۔ اگر احتجاج پُرامن تھا تو 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے کیوں ہوئے؟ اسی گروہ نے پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر بھی حملے کیے تھے۔

سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ تمہیں انصاف دیں گے، پاکستان کے ساتھ ظلم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ نواز شریف

سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا کہ آؤ تمہیں انصاف دیں گے، میں پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ ایسا ظلم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ ہم نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو واپس بھیج دیا تھا مگر پھر بعد میں کون واپس لایا تھا یہ سب جانتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے آئین کو از سر نو تحریر کر کے تحریک انصاف کو بن مانگے ریلیف فراہم کیا، مریم نواز

سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کو از سر نو تحریر کرتے ہوئے تحریک انصاف کو وہ کچھ عطا کیا جو مانگا بھی نہیں گیا تھا۔ قوم کے مجرم کو لانے کے لیے آئین کو ازسر نو تحریر کیا جارہا ہے۔ ججز کو ضمیر کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں اور جہاں ضمیر کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں وہاں آئین و قانون کا قتل ہوتا ہے۔

اگر عمران خان کے خلاف کسی نے گواہی دی تو وہ خیبرپختونخواہ میں نہیں رہ سکے گا، علی امین گنڈاپور

عمران خان نے کہہ دیا کہ عدالتوں، آئین اور اداروں پر اعتماد نہیں تو ہم انصاف اور حق لیکر دکھائیں گے اور بتائیں گے آزادی کیا ہوتی ہے۔ عمران خان کے خلاف گواہی دینے والا خیبرپختونخواہ میں نہیں رہ سکے گا، ایک ایک دن کا حساب لیں گے، تمہارا وہ حشر کریں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی۔

میڈیا سمیت کسی کو بغیر ثبوت کسی کی عزت اچھالنے، تہمت لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مریم نواز

میڈیا کا احترام ہے، لیکن بغیر ثبوت کے کسی کی عزت اچھالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہتک عزت قانون کے تحت، اگر الزام ثابت نہ ہو اور بدنیتی سے لگایا گیا ہو، تو الزام لگانے والے کو سزا ملنی چاہیے۔ جرم کی تصدیق ہونے پر، مجرم چاہے کسی بھی مذہب سے ہو، اسے سزا ملنی چاہیے۔ توہین مذہب کے الزامات ذاتی حساب چکانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جو غلط ہے۔ بغیر ثبوت الزام لگانا اور قانون کو ہاتھ میں لینا بڑا جرم ہے۔

تازہ خبریں

بھارت اگر شکست کی خفت براستہ کابل مٹانے کی کوشش کریگا تو بھارت و افغانستان دونوں قیمت چکائیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف حملے بھارتی ایما پر ہو رہے ہیں اور ان کے سہولت کار بھی بھارتی ہیں۔ اگر بھارت پاکستان سے اپنی شکست کی خفت براستہ کابل مٹانے کی کوشش کرے گا تو نہ صرف بھارت بلکہ افغانستان کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Afghan based militants, safe havens and political patronage driving unrest in KPK, warns DG ISPR

Pakistan Army spokesman Lieutenant General Ahmed Sharif Chaudhry warned that militants operating from Afghanistan, political disarray over national policy, and sluggish judicial processes have reignited the terror threat in Khyber Pakhtunkhwa, calling for unity and decisive action to restore stability and national confidence.

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی واپسی میں ایک شخص کا مرکزی کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی واپسی میں ایک شخص کا مرکزی کردار ہے، ریاست اور عوام کو ایسے فرد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل، جھوٹے بیانیے کا سدباب اور خوارج کے سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں بڑا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 30 بھارتی سرپرست خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 7 اکتوبر کے حملے کے جواب میں کیا گیا، جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

India’s killer cough syrup

India cannot claim the title Pharmacy of the World while children die from poisoned cough syrup. Pride means nothing without transparent regulation, lot-by-lot testing, and accountability from factory floor to cabinet table.
error: