ACROSS TT

News

Imran Khan’s ex-wife Jemima Goldsmith marries Cameron O’Reilly

Jemima Goldsmith, Imran Khan's ex-wife, has married Irish-Australian financier Cameron O'Reilly in a private ceremony, more than two decades after her divorce from the former Pakistani PM.

Malaysian PM rejects India’s push to brand Pakistan a terror sponsor

Malaysian PM Anwar Ibrahim refused to be drawn into India's attempt to brand Pakistan a state sponsor of terrorism, telling an Indian anchor directly that his own intelligence found no evidence to support the claim.

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف، وزیراعظم کا خصوصی سکیم کا اعلان

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف! وزیراعظم نے موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کیلئے خصوصی ریلیف سکیم کا اعلان کر دیا۔ موٹرسائیکل، رکشہ اور چنگچی کو ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کو 30 لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے ریلیف ملے گا۔

پاکستان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں پر قابو پائے، روئٹرز

پاکستان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں پر قابو پائے۔ تہران نے اضافی فنڈنگ و ہتھیاروں کا وعدہ کرتے ہوئے حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کی ہدایت دی۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب حوثیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔ روئٹرز

Pakistan warns Iran to rein in Houthis as Saudi strikes back

Pakistan has moved on two fronts over the Houthi assault on Saudi Arabia this week: Defence Minister Khawaja Asif warning the Makkah Defence Pact could become operational, and Pakistan separately delivering a direct diplomatic warning to Iran, Reuters reports, urging Tehran to rein in the Houthis.
Newsroomسڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ تمہیں انصاف دیں گے،...

سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ تمہیں انصاف دیں گے، پاکستان کے ساتھ ظلم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ نواز شریف

سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا کہ آؤ تمہیں انصاف دیں گے، میں پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ ایسا ظلم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ ہم نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو واپس بھیج دیا تھا مگر پھر بعد میں کون واپس لایا تھا یہ سب جانتے ہیں۔

spot_img

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا، سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا کہ آؤ تمہیں انصاف دیں گے، میں پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ ایسا ظلم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف اور حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللّٰہ، مریم اورنگزیب اور دیگر راہنما بھی شریک تھے۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے سولر پینل فنانسنگ سکیم کو آسان تر بنانے کا حکم دیتے ہوئے سکیم کے اجراء کیلئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ سیکرٹری انرجی نعیم رؤوف کی جانب سے چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم کا ٹیسٹ رن شروع کیا جائے گا جبکہ سولر سسٹم کی آن لائن مانیٹرنگ اور ٹیسٹ رن کی کامیابی کا جائزہ لے کر 14 اگست سے سولر سکیم لانچ کر دی جائے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہریوں کیلئے حکومت پہلے فیز میں ایک لاکھ سے زائد صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعہ سولر پینلز فراہم کرے گی جبکہ بجلی چوری، ایک سے زائد میٹرز، خراب یا ٹیمپرڈ میٹرز اور بل ادائیگی نہ کرنے والے صارفین سولر سکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹری بیوشن کمپنی قرعہ اندازی میں کامیاب صارف کے کوائف کی تصدیق کریں گے اور سکیم کے پینلز مارکیٹ میں فروخت ہونے سے بچانے کیلئے سولر پینلز اور سسٹم پر بار کوڈ اور کیو آر کوڈ موجود ہو گا۔

اس موقع پر وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سولر پینل فنانسنگ سکیم کا دائرہ کار بتدریج بڑھائیں گے، آٹا اور بجلی کے نرخ لوگو ں کی معاشی حالت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، ہم عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

قائدِ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ ہمیں عوام کی پرواہ ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو بھی کرنا پڑا وہ کریں گے، بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، یہ صرف غریب لوگوں کیلئے ہی نہیں بلکہ ہر کسی کیلئے مصیبت بن چکا ہے، ہم نے اپنے دورِ حکومت میں لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا اور بجلی کے نرخ کو بھی کنٹرول میں رکھا۔

میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا کہ آؤ تمہیں انصاف دیں گے، میں پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ ایسا ظلم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ پاکستان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا، ہم نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو واپس بھیج دیا تھا مگر پھر بعد میں کون واپس لایا تھا یہ سب جانتے ہیں۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.