ACROSS TT

News

Supreme Court directs transfer of Imran Khan to Shifa International Hospital

The Supreme Court has ordered the transfer of Imran Khan from Adiala Jail to Shifa International Hospital for medical assessment and treatment, while directing that his health condition should not be used for political activity or media campaigning.

Saudi Arabia, Turkey and Pakistan sign Makkah Joint Defence Agreement

Saudi Arabia, Turkey and Pakistan have signed the Makkah Joint Defence Agreement at Al-Safa Palace, a trilateral pact under which an armed attack against any one of the three states will be regarded as an attack against them all.

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں تاریخی ”مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ پر دستخط کر دیئے

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، جبکہ دفاعی، عسکری اور تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات جولائی 2026 میں پہلی مرتبہ 1.833 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔ صرف ایک ماہ میں 43 فیصد اضافے کے ساتھ ٹیکسٹائل شعبہ نئے مالی سال کے آغاز میں بھی پاکستان کی برآمدی معیشت کا سب سے بڑا ستون بن کر سامنے آیا۔

Pakistan’s textile exports hit record $1.83 billion in a single month

Pakistan's textile exports reached $1.833 billion in July, the highest monthly figure on record, up 43 percent from June and 9.11 percent on the same month last year. Total exports rose 10 percent to $2.96 billion, with textiles the clear driver.
Newsroomسپریم کورٹ نے آئین کو از سر نو تحریر کر کے تحریک...

سپریم کورٹ نے آئین کو از سر نو تحریر کر کے تحریک انصاف کو بن مانگے ریلیف فراہم کیا، مریم نواز

سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کو از سر نو تحریر کرتے ہوئے تحریک انصاف کو وہ کچھ عطا کیا جو مانگا بھی نہیں گیا تھا۔ قوم کے مجرم کو لانے کے لیے آئین کو ازسر نو تحریر کیا جارہا ہے۔ ججز کو ضمیر کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں اور جہاں ضمیر کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں وہاں آئین و قانون کا قتل ہوتا ہے۔

spot_img

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ماڈل بازار کے افتتاح کے موقع پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک وہ وزیراعظم تھا جو کہتا تھا میں عوام کے لیے آلو، پیاز، ٹماٹر کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا، لیکن میرے دن کا زیادہ تر حصہ ان اشیاء کے ریٹ کم کرنے پر صرف ہوتا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میرے آفس میں سکرین پر لائیو آلو، پیاز، ٹماٹر، دالوں سمیت تمام چیزوں کے ریٹ چل رہے ہوتے ہیں اور مجھے پتہ چلتا رہتا ہے۔ جہاں چیزوں کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے، اس پر فوری کوشش کرتے ہیں کہ قیمتیں کم کی جائیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد جب وزیراعظم تھے تو میرے دادا ان کو کہا کرتے تھے کہ روٹی کی قیمت بڑھنے نہیں دینی۔ آج میرے والد نواز شریف مجھے روزانہ ہدایت کرتے ہیں کہ روٹی اور آٹے کی قیمت بڑھنے نہیں دینی تاکہ غریب کو دو وقت کی روٹی باآسانی میسر آسکے۔

پنجاب حکومت نے ایک اور اہم اقدام کے تحت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سولر منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دو سو تک بجلی کے یونٹس استعمال کرنے والوں کو فری سولر سسٹم دیا جائے گا۔ دو سے پانچ سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو آسان اقساط پر سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا، جس سے پچاس لاکھ صارفین مستفید ہوں گے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے حالیہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ملک میں عدم استحکام کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے کہا، جب بھی ملک میں استحکام آنا شروع ہوتا ہے اور عوام کی زندگی میں بہتری آنا شروع ہوتی ہے، تو عین اس وقت چند افراد کا ٹولہ بیٹھ کر ایسے فیصلے کرتا ہے جس سے ترقی کا عمل رک جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ ملک میں عدم استحکام لانے کی اگر کوشش نہیں تو اور کیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسا شخص جس کو چار برس حکومت ملی، اس نے ان چار برسوں میں ملک کی وہ تباہی کی جس کی مثال نہیں ملتی۔ چار برس میں ترقی کرتے ہوئے ملک کا بیڑہ غرق کرنے کے لیے بہت بڑی نااہلی کی ضرورت ہے اور یہ تو اس سے بھی بڑے نااہل ہیں اور یہ وہی ہے جو آج اڈیالہ جیل میں بیٹھا اپنے کرموں کی سزا بھگت رہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے سپریم کورٹ کے ججز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کو از سر نو تحریر کرتے ہوئے تحریک انصاف کو وہ کچھ عطا کیا جو مانگا بھی نہیں گیا تھا۔ وہ شخص جو قوم کا مجرم ہے، قوم کی تکلیفوں اور مشکلات کا ذمہ دار ہے، اسے لانے کے لیے آئین کو ازسر نو تحریر کیا جارہا ہے۔ کہا گیا ہماری پسند کی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے تو بات بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پنجاب ختم ہوتا ہے اور خیبرپختونخواہ شروع ہوتا ہے، وہاں ترقی ختم ہوتی ہے اور تنزلی شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے سوائے سیاسی نعرے بازی، بدتمیزی، بد تہذیبی، نااہلی اور نالائقی کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ اپنے فرائض سے مجرمانہ غلفت کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے سپریم کورٹ کے ججز سے مطالبہ کیا کہ اگر ایک حکومت ملک کو بحران سے نکال کر معیشت کو مستحکم کر رہی ہے، تو اسے چلنے دو۔ جس شخص کو واپس لانا چاہتے ہو وہ قوم کا مجرم ہے۔ آپ کے لیے ہم اتنا آسان نہیں ہونے دیں گے۔ یہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی اور اگر کسی نے رخنہ ڈالنے یا سیاسی عدم استحکام لانے کی کوشش کی تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو ضمیر کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں اور اگر آپ کا ضمیر بکا ہوا ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ جہاں ضمیر کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں، وہاں آئین و قانون کا قتل ہوتا ہے اور پھر ملک کی وہ حالت ہوتی ہے جو آج ہے۔ آپ ملک کی اس حالت کے ذمہ دار ہیں۔ اب یہ مزید نہ برداشت ہوگا نہ کرنا چاہیے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتوں کی جانب سے ان کو بے گناہ بنا کر پیش کیا جارہا ہے جنہوں نے ملک کی تنصیبات پر حملہ کیا، آگ لگائی اور انتشار پھیلایا۔ سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے ایسے لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے آئین و قانون کا حلیہ بگاڑا جارہا ہے اور میں اس پر بولوں گی، اس پر اب چپ نہیں رہا جائے گا۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.