ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی جانب داغے گئے بیلسٹک و کروز میزائلز کو اماراتی ائیر ڈیفینس سسٹم نے ناکارہ بنا دیا۔ وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا ہے جبکہ مُلک کے مختلف حصوں میں سُنی جانے والی آوازیں دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ تھیں۔
امریکا نے ضبط شدہ ایرانی جہاز توسکا کے عملے کو پاکستان منتقل کر دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق، 22 عملہ ارکان کو بحفاظت پاکستان لایا گیا ہے، جہاں سے انہیں ایران بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ایرانی اور امریکی حکام کے تعاون سے ہوئی اور اعتماد سازی کا ایک اہم قدم ہے۔
The U.S. has transferred crew from a seized Iranian vessel to Pakistan, signalling trust in Islamabad as tensions rise in the Strait of Hormuz. The move highlights Pakistan’s growing role as a key intermediary as Project Freedom reshapes Gulf maritime dynamics.
U.S. President Donald Trump unveils Project Freedom to move trapped ships out of the Strait of Hormuz, combining naval pressure, humanitarian messaging and fresh diplomatic signals toward Iran.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ایران کے ساتھ لینڈ روٹس دوبارہ کھولنے سے متعلق سوال پر پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ”مجھے سب معلوم ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات کے دوران پاکستانی قیادت امریکا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
Chery has launched its all-electric hatchback in Pakistan at Rs5,554,000, with a 42.7 kWh battery, a claimed 400 km NEDC range and a home charger worth Rs100,000 included in the introductory offer.
پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا۔ پاکستان عملی و سفارتی طور پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی عرب کی سلامتی اور مکہ و مدینہ کے تحفظ کیلئے پاکستانی عزم غیر مشروط ہے۔ احمد شریف چوہدری
سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں حوثی باغیوں کا ڈرون مقدس شہر کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے تباہ کر دیا۔ عسکری اتحاد کے مطابق یہ مکہ پر حملے کی حوثیوں کی دوسری کوشش تھی۔ مکہ اور مقدس مقامات کی سلامتی کو ”ریڈ لائن“ قرار دے دیا گیا۔