Latest stories about Islamabad High Court

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی ہے جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ سزا کے خلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے الزامات پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کا معاملہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے جبکہ کمیشن ایک رکنی ہو گا۔

مجھ پر پریشر آیا تو ہائی کورٹ کے ججز نے میرا سوشل بائیکاٹ کر دیا تھا، جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی

مجھ پر دباؤ آیا تو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز نے میرا سوشل بائیکاٹ کر دیا تھا جبکہ اس صورتحال کے بینفیشریز اطہر من اللّٰہ، عامر فاروق اور محسن اختر کیانی تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کی حدود میں نہیں آتا۔

سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم کردیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ریٹائرڈ جج تصور کیا جائیگا اور وہ پنشن سمیت تمام مراعات کے حقدار ہونگے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں بری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں میاں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں کیس میں بَری کر دیا ہے جبکہ العزیزیہ ریفرنس کو واپس احتساب عدالت بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔

تازہ خبریں

فیض آباد دھرنا کمیشن ایک مذاق تھا، اس کمیشن کی کوئی وقعت نہیں ہے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف

جنرل (ر) باجوہ نے مجھے دھمکی دی ہے کہ میں نے باتیں بیان کیں تو ٹانگوں پر کھڑا نہ ہو سکوں گا، جنرل (ر) باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، فیض آباد دھرنا کمیشن ایک مذاق تھا، اس کمیشن کی کوئی وقعت نہیں ہے۔

سعودی عرب پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا، سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل

سعودی عرب پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا، جلد سرمایہ کاری میں پیش رفت ہو گی۔ سعودی وزیرِ خارجہسعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار

جنرل (ر) باجوہ میرے خلاف ہیروئن کے جعلی کیس میں براہِ راست ملوث تھا، رانا ثناء اللّٰہ

میرے خلاف ہیروئن کے جعلی کیس میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ براہِ راست ملوث تھا، عمران خان نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اگست میں ہی جنرل (ر) باجوہ کو توسیع دے دی تھی، میاں نواز شریف نے کہا کہ اب محاذ آرائی بےسود ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا

وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 53 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے 14 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائیگا، وزیراعلی پنجاب مرم نواز

بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنایا جائیگا، یہ جرم ناقابل ضمانت ہوگا۔ پولیس کو کرپشن اور جرائم پیشہ عناصر کے مددگاروں سے پاک کرنے اور پولیس میں کرپشن کی نشاندہی کیلئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
error: