آپریشن عزمِ استحکام کے سیاسی مقاصد نہیں، سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے، پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی، آپریشن دہشتگردی کی بڑھتی لہر کا مقابلہ کرنے کیلئے ہے، کامیابی کیلئے تمام اداروں کی حمایت ضروری ہے۔
پاکستان میں اقلیتوں کیخلاف بڑھتے حملے ہمارے لیے باعثِ شرمندگی ہیں، ذاتی جھگڑوں پر توہینِ مذہب کا الزام لگا کر قتل کیا جا رہا ہے، ملک جتنا ہمارا ہے اتنا اقلیتوں کا بھی ہے، تحریکِ انصاف آج بھی 9 مئی والی ہے اور دہشتگردوں کیساتھ کھڑی ہے۔
عمران خان ڈِگّی میں چھپ کر گیا اور جنرل اعجاز امجد کے گھر پر جنرل باجوہ کے گِٹّوں کو ہاتھ لگائے، اب یہ کسی اور کے گِٹّے پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ 9 مئی اور آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کی معافی مانگیں، عمر ایوب ماضی میں چمچہ گیری کرتا رہا ہے۔
مسلح افواج میں سب سے پہلے قرآن کا حلف ایوب خان نے توڑا، ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے، عمر ایوب جیسے لوگوں نے اتنی بار ولدیتیں بدلی ہیں کہ اب انہیں اپنی تمام ولدیتیں بھول چکی ہیں، وزیرِ دفاع خواجہ آصف۔
عمران خان کی سیاست ’’بےایمانی تیرا ہی آسرا‘‘ پر قائم ہے، عمران خان پہلے جنرل (ر) باجوہ کو باپ کہتا تھا مگر پھر سیاسی ولدیت تبدیل کر لی، نو مئی کو فوج کے اندر سے بغاوت کروانے کی کوشش کی گئی، مجرموں کو قانون کے مطابق سزائیں ملیں گی۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے سکول سمیت 12 مختلف مقامات پر حملے، سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری و مؤثر کارروائیوں میں تمام حملے ناکام بناتے ہوئے 58 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ دہشتگرد کارروائیوں میں 10 سیکیورٹی اہلکار اور 12 عام شہری شہید ہو گئے۔
بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار ہے، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت کی جانب سے معاشی نمو کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلاء اور کرنسی میں مزید گراوٹ کے خدشات نے مارکیٹ کو بےچین کر رکھا ہے۔
اسرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے؛ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے جبکہ اِن میں ملبہ تلے دبے لاپتہ افراد اور بھوک، علاج کی کمی اور جنگی بیماریوں سے مرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔
پاکستان سعودی عرب دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع؛ جنگی تجربات رکھنے والی افواج کے حامل پاکستان کا کردار کلیدی ہے، جنوبی ایشائی ایٹمی طاقت کسی بھی شراکت داری کو مضبوط دفاعی ساکھ فراہم کرتی ہے۔