ACROSS TT

News

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، علاقائی پیش رفت و امن اقدامات پر تبادلہ خیال ایرانی صدر نے امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں دونوں کے درمیان اہم بات چیت متوقع ہے۔ مسعود پزشکیان صدر آصف زرداری، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Pakistan did what many thought impossible as Islamabad MoU enters implementation

Pakistan did what many thought impossible: it helped secure a US-Iran framework that has entered into force and now moves into technical implementation.

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا ایران معاہدے (اسلام آباد مفاہمتی یادداشت) پر بطور ثالث دستخط کر دیئے۔ اسلام آباد ایم او یو پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط بھی موجود ہیں۔ اسلام آباد واشنگٹن اور تہران کے درمیان تسلیم شدہ ثالث کے طور پر اُبھرا ہے۔

Pakistan-brokered Islamabad MoU takes effect after US and Iran sign accord

Shehbaz Sharif says the Islamabad MoU between the United States and Iran has taken immediate effect, with Iran set to reopen the Strait of Hormuz and Washington to lift its naval blockade.
Newsroomاسد قیصر نے بطور سپیکر پارلیمنٹ کی جو توہین کی اس پر...

اسد قیصر نے بطور سپیکر پارلیمنٹ کی جو توہین کی اس پر ایوان آج بھی شرمندہ ہے، خواجہ آصف

تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں جب ہمیں گرفتار کیا گیا اور جیلوں میں قید کیا گیا تو اسد قیصر گُھگو بن کر سپیکر کی کرسی پر بیٹھا رہا، اسد قیصر نے بطور سپیکر پارلیمنٹ کی جو توہین کی اس پر یہ ایوان آج بھی شرمندہ ہے۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں ہمیں گرفتار کر کے جیلوں میں قید کیا گیا تو اسد قیصر اُس وقت گُھگو بن کر سپیکر کی کرسی پر بیٹھا رہا، کبھی احتجاج کیا نہ پروڈکشن آرڈرز جاری کیے، اسد قیصر نے بطور سپیکر پارلیمنٹ کی جو توہین کی اُس پر یہ ایوان آج بھی شرمندہ ہے۔

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز جب پولیس لیڈر آف دی اپوزیشن کے گھر گئی تو سپیکر قومی اسمبلی نے مداخلت کی مگر جب ہمیں گرفتار کیا جاتا تھا اور جب ہم جیلوں میں قید تھے تو اُس وقت کے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نہ کبھی احتجاج کیا اور نہ ہمارے پروڈکشن آرڈرز جاری کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں اسد قیصر کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جس رات یہاں پر ووٹ آف نو کونفیڈنس ہو رہا تھا اُس رات سپیکر اسد قیصر نے آدھے گھنٹے میں 52 بِلز پاس کروائے، پارلیمنٹ کی اس سے بڑی توہین پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی کہ ایک سپیکر ووٹ آف نو کونفیڈینس کے دوران بِلز پاس کرواتا رہا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں جب لیڈر آف دی اپوزیشن شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کیا گیا، مجھے اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر راہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تو یہی اسد قیصر اُس وقت گُھگو بن کر سپیکر کی کرسی پر بیٹھا رہا، یہ ایوان اسد قیصر جیسے سپیکر کی وجہ سے شرمندہ ہے۔

راہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جب ہمیں گرفتار کیا گیا تب یہ اسد قیصر کچھ نہیں بولا، آج یہ کہتے ہیں ہمیں تقریریں کرنے دیں مگر اُس وقت یہ لوگ پوچھتے تھے کہ اگر آپ نے تقریریں کرنی ہیں تو عمران خان نہیں آئے گا، اسد قیصر نے بطور سپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ کی جو توہین کی اور جو توہین والی روایات قائم کیں وہ ایوان کی کارروائی اور ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آج اسد قیصر آج پاک صاف بن کر کہہ رہے ہیں کہ میں نے یہ کیا اور میں نے وہ کیا، کوئی خدا کا خوف کرو، کوئی شرم کرو، کوئی حیا کرو۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.