چین نے پاکستان کو قرض کی واپسی میں ایک سال کی توسیع دے دی، جس سے معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا۔
ملکی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے، خود احتسابی ضروری ہے، معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔ برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس تجاویز درکار ہیں، پاکستان اللّٰه کے فضل سے قیامت تک قائم رہے گا۔
پاکستان کی 2017 میں ابھرتی ہوئی معیشت کو سیاسی عدم استحکام سے تباہ کیا گیا، دنیا کی 24ویں بڑی معیشت کو 47ویں نمبر پر لا کر کھڑا کر دیا گیا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، سفارتی تنہائی ختم ہو چکی، آنے والے سال بہتر ہوں گے۔
Bullish momentum drives Pakistan’s stock market to a record-breaking high as the KSE-100 index crosses the 117,000-point milestone, gaining over 800 points and sustaining its historic upward trend.
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی کا رجحان برقرار، سٹاک ایکسچینج میں 1 لاکھ 17 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 117000 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار ہے، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت کی جانب سے معاشی نمو کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلاء اور کرنسی میں مزید گراوٹ کے خدشات نے مارکیٹ کو بےچین کر رکھا ہے۔
اسرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے؛ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے جبکہ اِن میں ملبہ تلے دبے لاپتہ افراد اور بھوک، علاج کی کمی اور جنگی بیماریوں سے مرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔
پاکستان سعودی عرب دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع؛ جنگی تجربات رکھنے والی افواج کے حامل پاکستان کا کردار کلیدی ہے، جنوبی ایشائی ایٹمی طاقت کسی بھی شراکت داری کو مضبوط دفاعی ساکھ فراہم کرتی ہے۔
Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.
گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور