سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 17 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی کا رجحان برقرار، سٹاک ایکسچینج میں 1 لاکھ 17 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 117000 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیوں کا سلسلہ جاری، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 17 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی۔

کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 117000 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 1 لاکھ 16 ہزار 169 اعشاریہ 41 پوائنٹس پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج آج مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 869 اعشاریہ 76 پوائنٹس کے نمایاں اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 39 اعشاریہ 17 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 37 کروڑ 48 لاکھ 11 ہزار 200 سے زائد حصص کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ تجارتی مالیت 22 ارب 41 کروڑ 75 لاکھ 7 ہزار 493 روپے سے زائد رہی ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: