Latest stories about Pakistan

Pakistan Secures Final Approval for $7 Billion IMF Loan Program

Pakistan has received final approval to initiate a $7 billion loan program from the International Monetary Fund (IMF), unlocking vital financial support to stabilize the country's recovery from a severe economic crisis.

اقوام متحدہ رپورٹ؛ تحریک طالبان پاکستان سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار

اقوام متحدہ نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار دے دیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے اندر شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کو مسلسل استعمال کر رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی و علاقائی امور پر گفتگو، متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی یقین دہانی۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالرز کے نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے درخواست کر دی

پاکستان نے آئی ایم ایف سے باضابطہ طور پر 6 سے 8 ارب ڈالرز کے نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے درخواست کر دی ہے، پاکستان نے مئی میں آئی ایم ایف کا ریویو مشن پاکستان بھجوانے کی درخواست بھی کی ہے تاکہ آئندہ 3 برس کیلئے بیل آؤٹ پیکج کے معاملات کو طے کیا جا سکے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کروا چکی ہے، برطانوی اخبار دی گارڈین

بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان، کینیڈا اور امریکہ سمیت مختلف ممالک کے اندر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، را نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کروایا، انڈین ایجنٹس قتل کی وارداتوں کو متحدہ عرب امارات سے کوآرڈینیٹ کرتے ہیں۔

تازہ خبریں

میں کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے۔ علی امین گنڈا پور

کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، اسلام آباد پولیس نے چار چھاپے مارے مگر میں نہ ملا، بُرے وقت میں چھوڑنے والا بزدل ہے، عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے، گرفتار کرنا ہے تو کرلو۔

علی امین گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈا پور گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے اور خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمنی کا ہے، یہ لوگ اپنے جلوسوں میں دہشتگردوں کو ساتھ لاتے ہیں، خیبرپختونخوا میں صرف کرپشن ہو رہی ہے۔

اسلام آباد پر حملہ کرنیوالوں میں افغان شہری اور پختونخواہ پولیس کے اراکین شامل ہیں، محسن نقوی

گرفتار ہونے والوں میں 120 افغانی شہری اور خیبرپختونخوا کے 11 پولیس اہلکار شامل ہیں، پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کا مقابلہ کیا، اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بلاتفریق کارروائی ہو گی۔

تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا کے قافلے سے پولیس پر حملہ کیا گیا، پی ٹی ائی احتجاج سے 120 افغان شہری پکڑے گئے ہیں، دھاوا بولنے والوں کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

نواز شریف کے خلاف پاناما کیس میں عدالتی فیصلہ غلط تھا، سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ غلط تھا، گاڈ فادر والی کہانی کا کیس سے کوئی تعلق نہ تھا، اقامہ کا پٹیشن میں کہیں ذکر نہیں تھا، تنخواہ کی بنیاد پر دیئے گئے فیصلہ کا کوئی جواز نہ تھا، کیس میں بیان کیے گئے الزامات ثابت نہ ہو سکے تھے۔
error: